LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
چینی سفارتخانے کا پاکستان کے پہلے خلا باز کی روانگی بارے خصوصی پیغام جاری وزیراعظم سے آذربائیجانی وفد کی ملاقات، تعاون جاری رکھنے پر اتفاق امریکی ریاست فلوریڈا کے شہر اورلینڈو میں حلال گوشت کے نام پر جانوروں پر مبینہ وحشیانہ تشدد کے الزام میں 6 افراد گرفتار ریاض کے فنانشل ڈسٹرکٹ کے ٹاور پر حوثیوں کا حملہ، 11 افراد زخمی پاکستان اور آئی اے ای اے کے درمیان جوہری تحفظ میں تعاون کے 20 سال مکمل دنیا بھر میں 50 تجارتی جہازوں پر سائبر حملے، امریکا کو ایران اور روس کے کردار کا شبہ چیف جسٹس پاکستان سے سابق صدر سوئٹزرلینڈ کی ملاقات، جیل اصلاحات پر گفتگو جینسن ہوانگ ذہین ترین شخصیت، چین منتقل ہوجاتے تو بڑا خطرہ ہوتا: ٹرمپ کا دعویٰ مجتبیٰ خامنہ ای کا ایرانیوں کو جلد شادی اور زیادہ بچے پیدا کرنے کا مشورہ وزیراعظم، فیلڈ مارشل کو عالمی بااثر مسلم شخصیات کی فہرست میں پہلے نمبر پر آنے پر مبارکباد کی قرارداد منظور ٹرمپ نے جینسن ہوانگ کی بحالی کیلئے غیر معمولی اقدامات کیے: سی این این کا انکشاف بلاول بھٹو زرداری 3 روزہ دورے پر ملتان پہنچ گئے آزاد کشمیر میں کالعدم جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی انتشار پھیلا رہی ہے: طلال چودھری نئے صوبوں کیلئے آئینی طریقہ کار پر عمل ضروری ہے: سپیکر پنجاب اسمبلی ایران کے مطالبات پورے ہونے تک مذاکرات نہیں ہوں گے: باقر قالیباف

ملک بھر کے بجلی صارفین پر مزید 23 ارب روپے کا بوجھ منتقل کرنے کی تیاری

Web Desk

10 August 2026

کراچی (کے-الیکٹرک) سمیت ملک بھر کے بجلی صارفین کے لیے حکومت کی جانب سے دیا جانے والا اہم سہ ماہی مالیاتی ریلیف ختم ہونے کے قریب پہنچ گیا ہے۔ جاری ایڈجسٹمنٹ کی مدت ختم ہوتے ہی ستمبر 2026 سے بجلی کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافے کا اندیشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

ذرائع کے مطابق فی الوقت صارفین کو جنوری تا مارچ 2026 کی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 1.99 روپے فی یونٹ کمی کا ریلیف دیا جا رہا ہے، جس سے ملک بھر کے شہریوں کو مجموعی طور پر 67 ارب 17 کروڑ روپے کی بچت حاصل ہو رہی تھی۔ تاہم، جون 2026 سے لاگو اس تین ماہ کے ریلیف کی مدت رواں ماہ اگست 2026 کے اختتام پر ختم ہو جائے گی۔

اگست کے بعد، اپریل تا جون 2026 کی اگلی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ لاگو کی جائے گی۔ اس ضمن میں پاور ڈسٹری بیوشن کمپنیوں (Discos) نے نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) میں درخواست جمع کروا دی ہے، جس میں صارفین پر 23 ارب روپے سے زائد کا بوجھ منتقل کرنے کی استدعا کی گئی ہے۔ اگر نیپرا یہ درخواست منظور کر لیتی ہے تو بجلی کے نرخوں میں تقریباً 1 روپیہ فی یونٹ اضافے کا امکانی خطرہ لاحق ہے۔ حتمی فیصلے کا اختیار نیپرا کی منظوری سے مشروط ہے۔