LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
عراق سے امریکی افواج کا انخلا مکمل، کل ’یوم خودمختاری‘ منانے کا اعلان پاکستان کا ایم ٹی آنر 25 کی بازیابی کے دوران جانی نقصان پر اظہار تعزیت پیپلز پارٹی اور ن لیگ میں پارلیمانی امور پر مشاورت، اجلاس میں اہم معاملات زیر غور پنجاب اسمبلی کی قائمہ کمیٹی نے کرسچن میرج بل 2026 کی منظوری دے دی پاکستان ایس سی او سربراہ اجلاس کی کامیاب میزبانی کیلئے پرعزم ہے: اسحاق ڈار ماسکو میں عالمی مذہبی کانفرنس، پاکستان سمیت 40 ممالک کے وفود کی شرکت آئی پی پیز نے ملک کی کمر توڑ دی، سسٹم کو بدل کر ضلعی معیشت پر جانا ہوگا، ایس ایم تنویر بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کیلئے وکلا کی فہرست جیل حکام کے حوالے اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار احمد کی سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس سے ملاقات، الوداعی دورہ دبئی سے اسرائیل جانے والی پرواز کی سعودی عرب میں ہنگامی لینڈنگ کے پی حکومت گورننس اور دہشت گردی روکنے میں مکمل ناکام، سیاست کو زندگیوں پر ترجیح دی جا رہی ہے: وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ FIA انسداد دہشت گردی ونگ کی بڑی کارروائی، افغانیوں کے منسوخ شدہ شناختی کارڈ بحال کرنے والا نادرا کا اسسٹنٹ ڈائریکٹر گرفتار سندھ طاس معاہدہ پاکستانیوں کی زندگی اور بقا کا مسئلہ، یکطرفہ معطلی غیر قانونی ہے: عطاء تارڑ ایف بی آر کا اسٹیل سیکٹر کے لیے بڑا اقدام، سیلز ٹیکس کی نئی شرحیں مقرر ایف بی آر کا سخت فیصلہ، مانیٹرنگ سسٹم سے منسلک نہ ہونے والے کاروباری مراکز سیل کرنے کا اعلان

شارکس پر جدید سینسرز نصب، سائنسدانوں کا شارک سے انوکھا کام لینا شروع

Web Desk

10 August 2026

فلموں میں شارک مچھلی کو ہمیشہ ایک خونخوار اور خوفناک شکاری کے طور پر دکھایا جاتا ہے، لیکن امریکی سائنسدان اب انہی شارکس کو سمندروں کی تہوں سے اہم معلومات اکٹھی کرنے والے قدرتی ‘ڈیٹا آبزرور’ کے طور پر استعمال کر رہے ہیں۔ یونیورسٹی آف ڈیلاویئر کی تحقیق کے مطابق، محققین شارکس پر ایسے الیکٹرانک سینسرز (Tags) نصب کر رہے ہیں جو سمندر کے پانی کے درجہ حرارت، نمکیات کی مقدار اور گہرائی کا ریئل ٹائم ڈیٹا ریکارڈ کرتے ہیں۔ یہ متحرک سینسرز جیسے ہی شارک سطحِ آب پر آتی ہے، سیٹلائٹ نیٹ ورک کے ذریعے تمام اہم معلومات سائنسدانوں تک منتقل کر دیتے ہیں، جس سے موسمیاتی اور ماحولیاتی ماڈلنگ میں بڑی پیشرفت کی توقع ہے۔

اس تحقیق کے سربراہ پروفیسر آرون کارلائل اور ان کی ٹیم کے مطابق شمالی بحرِ اوقیانوس (North Atlantic) میں شارٹ فِن ماکو، بلیو شارک، سموتھ ہیمر ہیڈ اور کم عمر گریٹ وائٹ شارک جیسی نسلوں پر یہ سینسرز کامیابی سے لگائے جا رہے ہیں۔ جانوروں کی فلاح و بہبود کا خاص خیال رکھتے ہوئے 5 منٹ سے بھی کم وقت میں ٹیگ نصب کیا جاتا ہے، جو وقت کے ساتھ گل کر خود بخود الگ ہو جاتا ہے۔ سائنسدانوں کو امید ہے کہ اگر یہ منصوبہ مکمل طور پر کامیاب رہتا ہے تو شارکس سے حاصل کردہ ڈیٹا امریکی مشرقی ساحل کی طرف بڑھنے والے خوفناک سمندری طوفانوں اور ہیکینز (Hurricanes) کی شدت کی قبل از وقت درست پیشگوئی کرنے میں انتہائی معاون ثابت ہوگا۔