حماس کا امریکا سے اسرائیل پر غزہ امن منصوبے پر عملدرآمد کیلئے دباؤ ڈالنے کا مطالب
Web Desk
9 August 2026
فلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس نے امریکہ سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ وہ اسرائیل کو غزہ امن منصوبے اور طے شدہ روڈ میپ پر عملدرآمد کا پابند بنانے کے لیے اپنا اثر و رسوخ استعمال کرے۔ حماس کے سینئر رہنما باسم نعیم نے ایک بیان میں کہا کہ چونکہ امریکہ امن معاہدے کا ضامن ہے، اس لیے اس کی اخلاقی و سیاسی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ نیتن یاہو حکومت پر دباؤ ڈالے تاکہ وہ امن منصوبے کے اگلے مراحل کو تسلیم اور ان پر عمل کرے۔
باسم نعیم نے خبردار کیا کہ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کو اپنے ذاتی و سیاسی مفادات کی خاطر اس اہم امن منصوبے کی راہ میں رکاوٹیں ڈالنے سے روکا جائے۔ انہوں نے عالمی ثالثوں اور امریکہ پر زور دیا کہ وہ اسرائیل کو طے شدہ معاہدوں کی پاسداری پر آمادہ کریں۔ حماس کا یہ اہم ردعمل اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کی جانب سے حالیہ غزہ امن منصوبے کو مسترد کرنے اور معاہدے کی شقوں سے انحراف کے بعد سامنے آیا ہے۔
متعلقہ عنوانات
امریکا اور اسرائیل کے شام سے جوہری مواد ہٹانے کے لیے مذاکرات کامیاب
11 August 2026
بانی اور اہلیہ کی قید تنہائی: بیرسٹر سلمان نے تحریری دلائل جمع کرا دیئے
11 August 2026
یوکرینی صدر اور سعودی ولی عہد کا رابطہ، ڈرونز معاہدے سمیت مختلف امور پر گفتگو
11 August 2026
ملکی ترقی و خوشحالی میں اقلیتوں کا کردار انتہائی اہم ہے: فیصل کریم کنڈی
11 August 2026
ہانگ کانگ میں درجہ حرارت 42 سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا
11 August 2026
سعودیہ کے شاہ سلمان ریلیف مرکز کا غزہ میں ’’مکہ سکول‘‘ کا قیام، ایک ہزار طلبہ مستفید ہونگے
11 August 2026
صدر ٹرمپ نے ول شارف کو نیا اسسٹنٹ ٹو دی پریذیڈنٹ اور وائٹ ہاؤس کونسل مقرر کردیا
11 August 2026
برطانیہ کا گمراہ ڈسکاؤنٹس اور سبسکرپشن فراڈ کیخلاف نئے اقدامات کا اعلان
11 August 2026