LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کے نفاذ کے بعد جے یو آئی کی کور کمیٹی کا اہم اجلاس طلب؛ مولانا فضل الرحمان میڈیا بریفنگ دیں گے کے پی میں بڑا بیوروکریٹک الٹ پھیر: پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس کے 15 اعلیٰ افسران کے صوبے سے تبادلے، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت قانون ہاتھ میں لینے والوں کیخلاف سخت کارروائی ہوگی: گورنر خیبر پختونخوا ایمرجنسی کے بعد پہلا نوٹیفکیشن، فخر عالم چیف سیکرٹری کے پی تعینات ایمرجنسی قابل مذمت، فیصلے کے خلاف ہر فورم پر آواز اٹھائیں گے: بیرسٹر گوہر خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی نافذ، صدرِ مملکت نے منظوری دے دی آئی ایم ایف معاہدہ اور معاشی استحکام بڑی کامیابی؛ سعودی عرب کے خلاف جارحیت کا کوئی جواز نہیں: وزیراعظم شہباز شریف سکیورٹی فورسز نے افغانستان سے اسلحہ سمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی وفاقی کابینہ نے خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی نافذ کرنے کی منظوری دے دی پاکستان کی ریاض پر حوثی حملے کی مذمت، سعودی خودمختاری کے تحفظ کا عزم فلوریڈا میں سمندری طوفان سے تباہی، 2 افراد ہلاک، 8 لاکھ صارفین بجلی سے محروم وزیراعظم کی ریاض پر حوثی حملے کی مذمت، سعودی خودمختاری کے تحفظ کا عزم اسپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی کا ارکان اسمبلی کی سکیورٹی واپس لینے پر اظہار تشویش، آئی جی کو مراسلہ ارسال کردیا پی ٹی آئی نے گورنر ہاؤس پر چڑھائی کی تو غیر قانونی اقدام کے جرم میں سہیل آفریدی کو گرفتار کرنے کا حکم دیں گے: فیصل کریم کنڈی فلوریڈا میں سمندری طوفان سے تباہی، 2 افراد ہلاک، 8 لاکھ صارفین بجلی سے محروم

دعا ہے دفاعی معاہدہ امت مسلمہ کے عروج اور نشاۃِ ثانیہ کا ذریعہ بنے: مولانا فضل الرحمان

Web Desk

9 August 2026

جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے درمیان طے پانے والے دفاعی معاہدے کو اسلامی دنیا کے اتحاد اور اجتماعی سلامتی کی جانب ایک انتہائی اہم پیش رفت قرار دیتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ یہ معاہدہ امت مسلمہ کے عروج اور نشاۃِ ثانیہ کا ذریعہ بنے گا۔ ملتان میں ممتاز سیاستدان مخدوم جاوید ہاشمی کی رہائش گاہ پر ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اسلامی دنیا کی مشترکہ دفاعی قوت ہمیشہ سے جے یو آئی کے منشور اور نظریے کا بنیادی حصہ رہی ہے، اور اس سہ فریقہ معاہدے میں دیگر اسلامی ممالک کو بھی شامل کیا جانا چاہیے۔

سربراہ جے یو آئی کا کہنا تھا کہ پاکستان اور سعودی عرب مسلم امہ کی قیادت کی بھرپور صلاحیت رکھتے ہیں اور یہ معاہدہ تینوں برادر ممالک کے تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے ساتھ ساتھ اجتماعی سلامتی کا ایک مضبوط ستون ثابت ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ یہ دفاعی معاہدہ اس بات کا ثبوت ہے کہ امت مسلمہ کے مفادات مشترک ہیں اور یہ اسلامی مقدسات کے وقار اور تحفظ کے عزم کی بھی کھلی علامت ہے۔ پاکستانی عوام حرمین شریفین کے دفاع کو عظیم اعزاز اور مقدس مذہبی فریضہ سمجھتے ہیں جبکہ سعودی عرب کو حرمین شریفین کی نگہبانی کے باعث تمام مسلمانوں کے دلوں میں خاص مقام حاصل ہے۔ مولانا فضل الرحمان نے جے یو آئی کی جانب سے تینوں ممالک کے سربراہان کو مبارکباد دی اور اسے ملت اسلامیہ کی مضبوطی کا اہم سنگِ میل قرار دیا۔