صارفین پر ایک اور بوجھ: نیپرا نے بجلی کی قیمت میں اضافہ کر دیا
Web Desk
7 August 2026
نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (NEPRA) نے جون 2026ء کی ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ (FPA) کے تحت ملک بھر کے بجلی صارفین کے لیے فی یونٹ قیمت میں 75 پیسے اضافے کی منظوری دے دی ہے۔
نیپرا کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق اس اضافے کا اطلاق کے الیکٹرک (K-Electric) سمیت ملک بھر کی تمام تقسیم کار کمپنیوں (DISCOs) کے صارفین پر ہوگا۔ صارفین سے یہ اضافی رقم رواں ماہ اگست 2026ء کے بجلی کے بلوں میں وصول کی جائے گی۔
واضح رہے کہ سنٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (CPPA-G) نے جون کی فیول کاسٹ ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 1 روپیہ 20 پیسے فی یونٹ اضافے کی درخواست کی تھی، تاہم نیپرا نے اعداد و شمار کی چھان بین اور عوامی سماعت کے بعد 75 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دی۔ یاد رہے کہ اس سے قبل مئی کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کے تحت بھی صارفین پر 34 پیسے فی یونٹ کا اضافی بوجھ منتقل کیا گیا تھا
متعلقہ عنوانات
امریکا پاکستان تعلقات میں پیش رفت کا سلسلہ جاری ہے، امریکی سفارتخانہ
7 August 2026
سٹاک مارکیٹ میں کاروبار مندی کا شکار، 100 انڈیکس 346 پوائنٹس گر گیا
7 August 2026
آزاد کشمیر میں مرحلہ وار الیکشن دھاندلی کیلئے کرائے گئے: بلاول بھٹو پھر برس پڑے
7 August 2026
عالمی اور مقامی مارکیٹس میں سونے کی قیمتوں میں مزید اضافہ
7 August 2026
مالیاتی نظام میں ڈیجیٹل جدت اور اے آئی کا کردار کلیدی ہے: گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد
7 August 2026
پی سی بی نے نیشنل چیمپئنز کپ کے میچ آفیشلز پینل کا اعلان کر دیا
7 August 2026
آبنائے ہرمز دوبارہ کھولنے کی شرائط پر خدشات کے باعث تیل کی قیمتوں میں مزید اضافہ
7 August 2026
تھائی لینڈ میں سکول میں فائرنگ سے 7 افراد ہلاک، 15 زخمی
7 August 2026