خون میں مائیکرو پلاسٹک کی موجودگی دل کے شدید دورے کے خطرے سے منسلک، نئی تحقیق
Web Desk
7 August 2026
ایک نئی طبی تحقیق میں انکشاف کیا گیا ہے کہ خون میں مائیکرو پلاسٹک کی موجودگی دل کے شدید دورے کے بڑھتے ہوئے خطرے سے منسلک ہو سکتی ہے۔ امریکا کے ہیکن سیک یونیورسٹی میڈیکل سینٹر کے انٹروینشنل کارڈیالوجسٹ ڈاکٹر کریگ باسمین نے اٹلی میں ہونے والی تحقیق پر تبصرہ کرتے ہوئے بتایا کہ دل کے دورے کے مریضوں کے خون میں مائیکرو پلاسٹک کے ذرات پائے گئے ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ اگرچہ اس تحقیق میں دونوں کے درمیان تعلق سامنے آیا ہے، لیکن یہ حتمی طور پر ثابت نہیں ہوتا کہ یہ ذرات براہِ راست دل کے دورے کی وجہ بنتے ہیں، جس کے لیے مزید تحقیق درکار ہے۔ ماحول میں پلاسٹک کی همہ وقت موجودگی کے پیش نظر ماہرین نے اس کی نمائش کو کم کرنے کے لیے خوراک اور مشروبات میں پلاسٹک کے برتنوں سے گریز کرنے کا مشورہ دیا ہے
متعلقہ عنوانات
نئے صوبوں کا معاملہ قومی مشاورت سے حل ہونا چاہیے: چودھری شجاعت حسین
13 September 2026
افغانستان پاکستان کیخلاف دہشت گردی کا اہم مرکز بن چکا ہے: واشنگٹن پوسٹ
13 September 2026
یمن میں حکومتی فورسز اور حوثی جنگجوؤں میں جھڑپوں سے 76 ہزار افراد بے گھر
13 September 2026
روسی حملوں میں شدت، رواں سال انتہائی مشکل موسم سرما کا سامنا ہو سکتا ہے: یوکرینی حکام
13 September 2026
ورلڈ الٹیمیٹ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ، ارشد ندیم میڈل کی دوڑ سے باہر
13 September 2026
20 ستمبر کا لانگ مارچ ملکی سیاست کا رخ بدل دے گا: حافظ نعیم الرحمٰن
13 September 2026
ایران کے ساتھ جنگ مڈٹرم انتخابات کے بعد ختم ہوجائے گی: ٹرمپ کا دعویٰ
13 September 2026
غریب گھرانوں کے نوجوانوں میں کھانے کی بیماریاں زیادہ عام ہونے کا انکشاف!
13 September 2026