صدر ٹرمپ ایران کیخلاف جنگ میں شدید مشکلات سے دوچار: میڈیا رپورٹ
Web Desk
7 August 2026
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایران کے خلاف جاری جنگ کے چھٹے ماہ میں انتہائی سخت اور پیچیدہ سیاسی و عسکری صورتحال سے دوچار ہیں، جہاں انہیں یا تو ایران اور عمان کے درمیان آبنائے ہرمز سے متعلق مجوزہ عبوری معاہدہ قبول کرنا ہوگا یا پھر ایران کے خلاف عسکری کارروائی میں مزید شدت لانی ہوگی۔
خبر رساں ادارے ‘رائٹرز’ کے مطابق مجوزہ عبوری معاہدے کے تحت ایران کو آبنائے ہرمز میں بحری آمدورفت پر کچھ محدود نگرانی یا کردار مل سکتا ہے، تاہم امریکی وزیرِ خارجہ مارکو روبیو (Marco Rubio) نے اس موقف کو سختی سے مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ اہم عالمی آبی گزرگاہ مکمل طور پر آزاد اور کسی بھی ایک ملک کے تسلط يا کنٹرول سے باہر رہنی چاہیے۔
تجزیہ کاروں کے مطابق طویل ہوتی جنگ کے باعث امریکہ میں ایندھن کی بڑھتی ہوئی قیمتوں، عوام میں بڑھتی ہوئی مخالفت اور ڈونلڈ ٹرمپ کی گرتی ہوئی مقبولیت نے وائٹ ہاؤس کے لیے فیصلے انتہائی دشوار بنا دیے ہیں۔ اگر امریکہ فضائی حملوں میں مزید شدت لاتا ہے تو اس سے سیاسی خطرات شدید تر ہو سکتے ہیں، جبکہ موجودہ حالات پر جمود برقرار رکھنے سے اس تنازع کے ختم ہونے کا کوئی امکان دکھائی نہیں دیتا۔
دفاعی اور بین الاقوامی امور کے ماہرین کا ماننا ہے کہ امریکہ اب تک اس جنگ میں اپنے بنیادی اور اہم اہداف حاصل کرنے میں ناکام رہا ہے، جبکہ دوسری جانب چین، روس اور شمالی کوریا اس تنازع کو امریکہ کی دفاعی صلاحیتوں اور بین الاقوامی حکمتِ عملی کے امتحان کے طور پر بغور دیکھ رہے ہیں۔
متعلقہ عنوانات
چمن سیکٹر پر افغان جارحیت اور دراندازی کی کوشش ناکام، متعدد طالبان ہلاک
25 September 2026
جنگ ختم کرنے کا فیصلہ امریکا کو کرنا ہے، ایران لڑائی جاری نہیں رکھنا چاہتا: پزشکیان
25 September 2026
وزیراعظم شہباز شریف کی نیویارک میں امریکی کاروباری کونسلز کے وفود سے ملاقات
25 September 2026
امریکا نے شام کو 36 چوری شدہ نوادرات واپس کر دیے
25 September 2026
اقوام متحدہ کا عالمی امن کیلئے پاکستان کی خدمات اور قربانیوں کا اعتراف
25 September 2026
یہ آخری کوشش ہوگی اور پی ٹی آئی پھر کبھی اسلام آباد کا رخ نہیں کرے گی: خواجہ آصف
25 September 2026
علیمہ خان کیخلاف 26 نومبر کے احتجاج پر درج مقدمے کا فیصلہ مؤخر
25 September 2026
امریکا بعض شرائط پوری کر دے تو آبنائے ہرمز 7 روز میں کھول دیں گے: عراقچی
25 September 2026