صدر ٹرمپ کے پیدائشی شہریت کو محدود کرنے کیلئے 2 نئے احکامات پر دستخط
Web Desk
7 August 2026
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ملک میں ‘پیدائشی شہریت’ (Birthright Citizenship) کو محدود کرنے کے مقصد سے دو نئے صدارتی احکامات پر دستخط کر دیے ہیں، حالانکہ امریکی سپریم کورٹ ان کی ایسی ہی ایک سابقہ کوشش کو غیر آئینی قرار دے چکی ہے۔
نئے صدارتی احکامات کے تحت ‘برتھ ٹورازم’ یعنی صرف بچے کو امریکی شہریت دلانے کے مقصد سے امریکہ آ کر بچے کو جنم دینے پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ اس کے علاوہ امریکہ میں تعینات غیر ملکی سرکاری اہلکاروں اور بعض دیگر مخصوص زمروں کے ہاں پیدا ہونے والے بچوں کو ملنے والی خودکار امریکی شہریت کو بھی محدود کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔
وائٹ ہاؤس کے نائب چیف آف اسٹاف اسٹیفن ملر نے اس اقدام کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ اب کسی بھی غیر ملکی کو محض بچے کی پیدائش کے ذریعے امریکی شہریت حاصل کرنے کے مقصد کے لیے ویزا جاری نہیں کیا جائے گا۔ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سپریم کورٹ کے سابقہ فیصلے پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ پیدائشی شہریت کی موجودہ آئینی تشریح کا غلط استعمال کیا جا رہا ہے اور کچھ عناصر نے اسے ایک منافع بخش کاروبار بنا لیا ہے۔
دوسری جانب، قانونی ماہرین کا کہنا ہے کہ امریکی آئین کی 14ویں ترمیم امریکہ کی سرزمیں پر پیدا ہونے والے تمام بچوں کو خودکار شہریت کا بنیادی حق دیتی ہے۔ ماہرین کے مطابق صدر ٹرمپ کے ان نئے صدارتی احکامات کو بھی عدالتوں میں شدید قانونی چیلنجز کا سامنا کرنا پڑے گا۔
متعلقہ عنوانات
ایران مذاکرات کیلئے تیار ہے لیکن طاقت کی زبان قبول نہیں کرے گا، ایرانی صدر
25 September 2026
چین اور امریکا اپنی عوام کی ترقی کیلئے کام کرنا چاہتے ہیں: صدر ٹرمپ
25 September 2026
امریکا، ایران کی ڈیڈ لاک ختم کرنیکی کوششیں، جنگ کے خاتمے کیلئے مذاکرات پر غور
25 September 2026
لبنانی وزیراعظم کی ایرانی صدر سے ملاقات، خودمختاری کے احترام پر زور
25 September 2026
لانگ مارچ کی تیاریوں پر اپوزیشن کی بڑی بیٹھک، خیبرپختونخوا کی صورتحال کا جائزہ
25 September 2026
نیتن یاہو کا جہاز گزرنے کیوں دیا؟ ایمنسٹی انٹرنیشنل کا فرانس پر دوہرے معیار کا الزام
25 September 2026
80 ممالک کا آبنائے ہرمز کھولنے کا مطالبہ، ایران، حوثیوں کے حملوں کی شدید مذمت
25 September 2026
فرانس کا سعودی اہم بندرگاہ ینبع کے تحفظ کیلئے فوجی وسائل فراہم کرنے کا اعلان
25 September 2026