LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
امریکی محکمہ خارجہ کا ویزہ فراڈ کی روک تھام کے لیے آن لائن ٹپ پورٹل کا قیام 27 ستمبر کو توڑ پھوڑ کی اجازت نہیں دیں گے، قانون شکنی پر آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا: آئی جی پنجاب شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 8 دہشت گرد ہلاک کے پی پولیس ایکٹ پر تحفظات، یہ قانون سازی آئین کی خلاف ورزی ہے: طلال چودھری ڈاکٹر نجیب نقی آزاد جموں و کشمیر کے 23 ویں صدر منتخب ایران کو تباہ کرنے سے متعلق امریکی صدر کے بیانات غیر ذمہ دارانہ ہیں: ایرانی صدر اسلام آباد میں غیر ملکی باشندے کے گھر مسلح ڈکیتی، مقدمہ درج کوہاٹ پولیس لائنز حملہ: سی ٹی ڈی نے نیٹ ورک کا سراغ لگا لیا افغانستان میں ڈرون ذخیرہ اور لانچ کرنے والے 10 مقامات کو نشانہ بنایا: عطا تارڑ پاکستان کی منیشہ علی کی شاندار فتح، انگولا کی فائٹر کو شکست دے کر گولڈ میڈل جیت لیا سنگاپور میں بس مسافروں کو شور مچانے، گندگی پھیلانے پر 500 ڈالر تک جرمانہ عظمیٰ خانم اور نورین نیازی کی نظربندی معطل کرنے کی استدعا مسترد وزیر خزانہ کی اہم ملاقاتیں، ڈیجیٹائزیشن، پی آئی اے اور ریکوڈک پر مشاورت لانگ مارچ مؤخر کیے جانے تک پی ٹی آئی سے مذاکرات نہیں ہوسکتے: رانا ثنااللہ ایرانی وزارت خارجہ کا کینیڈین وزیراعظم مارک کارنی کے بیان پر سخت ردعمل

پیٹ ہیگستھ پر مکمل اعتماد ، واشنگٹن پوسٹ کی رپورٹ جھوٹی ہے: ٹرمپ

Web Desk

7 August 2026

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے وزیرِ دفاع پیٹ ہیگستھ (Pete Hegseth) پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے ان کی برطرفی یا کارکردگی سے متعلق گردش کرنے والی تمام خبروں کو یکسر مسترد اور بے بنیاد قرار دے دیا ہے۔

سوشل میڈیا پر جاری اپنے ایک بیان میں صدر ٹرمپ نے کہا کہ پیٹ ہیگستھ بطور وزیرِ دفاع شاندار اور بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کر رہے ہیں، جبکہ واشنگٹن پوسٹ میں شائع ہونے والی رپورٹ مکمل طور پر من گھڑت اور جھوٹی ہے۔ انہوں نے واشنگٹن پوسٹ کی رپورٹنگ پر شدید تنقید کرتے ہوئے اسے “غداری کے مترادف” قرار دیا۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے بیان میں ملٹری اور انتظامی کامیابیوں کا ذکر کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ ایران کی جوہری صلاحیت کو شدید نقصان پہنچایا گیا ہے اور وینزویلا سے متعلق آپریشن ایک دن سے بھی کم وقت میں مکمل کرتے ہوئے نکولس مادورو کو انصاف کے کٹہرے میں لانے میں اہم پیش رفت کی گئی ہے۔ صدر ٹرمپ نے مزید کہا کہ امریکی فوج میں نئی بھرتیاں تاریخی سطح تک پہنچ چکی ہیں اور پیٹ ہیگستھ نے ڈی ای آئی (تنوع، مساوات اور شمولیت) کی پالیسی کو ختم کر کے فوج کو ازسرِنو مضبوط اور بہتر بنانے میں کلیدی کردار ادا کیا ہے۔