ٹرمپ نے امریکی اسلحے کے ذخائر میں کمی کی خبروں کو مسترد کر دیا
Web Desk
6 August 2026
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ‘ٹروتھ سوشل’ پر جاری ایک بیان میں دعویٰ کیا ہے کہ امریکہ کے پاس جدید اور وافر مقدار میں اسلحہ موجود ہے، جبکہ دفاعی کمپنیاں تاریخ کا سب سے بڑا پیداواِری نیٹ ورک قائم کر رہی ہیں۔ انہوں نے اسلحے کی کمی سے متعلق خبریں لیک کرنے والوں کو غدار قرار دیتے ہوئے سخت سزاؤں کا انتباہ دیا ہے۔ لاس ویگاس میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ نے انکشاف کیا کہ امریکہ دوسری جنگِ عظیم کے بعد سب سے بڑے عسکری حملے کی تیاری کر رہا تھا کہ ایرانی حکام نے رابطہ کر کے مذاکرات کی پیشکش کی۔ امریکی صدر کا کہنا تھا کہ وہ فوجی کارروائی کے بجائے سفارتی حل کو ترجیح دیتے ہیں، تاہم تہران کو کسی صورت جوہری ہتھیار حاصل کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ دوسری جانب، ایران اور عمان نے آبنائے ہرمز سے بحری جہازوں کی محفوظ اور باقاعدہ آمدورفت کے لیے متفقہ راستے پر اتفاق کر لیا ہے جس سے تناؤ میں کمی کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔
متعلقہ عنوانات
امریکا پاکستان تعلقات میں پیش رفت کا سلسلہ جاری ہے، امریکی سفارتخانہ
7 August 2026
آزاد کشمیر میں مرحلہ وار الیکشن دھاندلی کیلئے کرائے گئے: بلاول بھٹو پھر برس پڑے
7 August 2026
مالیاتی نظام میں ڈیجیٹل جدت اور اے آئی کا کردار کلیدی ہے: گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد
7 August 2026
پی سی بی نے نیشنل چیمپئنز کپ کے میچ آفیشلز پینل کا اعلان کر دیا
7 August 2026
تھائی لینڈ میں سکول میں فائرنگ سے 7 افراد ہلاک، 15 زخمی
7 August 2026
میں مذاکرات کی دعوتیں دے دے کر تھک گیا ہوں، اپوزیشن بات چیت چاہتی ہی نہیں
7 August 2026
چین نے افغانستان میں موجود دہشتگرد تنظیموں کو ہمسایہ ممالک کیلئے سنگین خطرہ قرار دیدیا
7 August 2026
مون سون کے بعد خستہ حال عمارتوں کا سروے کرایا جائے، وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت
7 August 2026