امریکی و برطانوی وزرائے خارجہ کی ملاقات، ایران اور خلیج کی صورتحال پر گفتگو
Web Desk
5 August 2026
امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو اور برطانوی وزیر خارجہ ایڈ ملی بینڈ کے درمیان واشنگٹن میں اہم ملاقات ہوئی ہے جس میں مشرق وسطیٰ کی کشیدہ صورتحال اور عالمی سلامتی کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ خبر ایجنسی کے مطابق ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے ایران اور علاقائی پیش رفت پر گفتگو کرتے ہوئے آبنائے ہرمز میں بین الاقوامی جہاز رانی کے تحفظ کو یقینی بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔
ملاقات میں امریکا اور برطانیہ نے اس بات پر بھی مکمل اتفاق کیا کہ ایران کو کسی صورت جوہری ہتھیار حاصل کرنے نہیں دیے جائیں گے۔ اس کے علاوہ یوکرین جنگ، غزہ کی صورتحال اور یورپی سلامتی سے متعلق چیلنجز بھی بات چیت کا اہم محور رہے۔ صحافیوں کی جانب سے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے متعلق پوچھے گئے سوال پر برطانوی وزیر خارجہ ایڈ ملی بینڈ نے تبصرہ کرنے سے گریز کیا۔
متعلقہ عنوانات
چمن سیکٹر پر افغان جارحیت اور دراندازی کی کوشش ناکام، متعدد طالبان ہلاک
25 September 2026
جنگ ختم کرنے کا فیصلہ امریکا کو کرنا ہے، ایران لڑائی جاری نہیں رکھنا چاہتا: پزشکیان
25 September 2026
وزیراعظم شہباز شریف کی نیویارک میں امریکی کاروباری کونسلز کے وفود سے ملاقات
25 September 2026
امریکا نے شام کو 36 چوری شدہ نوادرات واپس کر دیے
25 September 2026
اقوام متحدہ کا عالمی امن کیلئے پاکستان کی خدمات اور قربانیوں کا اعتراف
25 September 2026
یہ آخری کوشش ہوگی اور پی ٹی آئی پھر کبھی اسلام آباد کا رخ نہیں کرے گی: خواجہ آصف
25 September 2026
علیمہ خان کیخلاف 26 نومبر کے احتجاج پر درج مقدمے کا فیصلہ مؤخر
25 September 2026
امریکا بعض شرائط پوری کر دے تو آبنائے ہرمز 7 روز میں کھول دیں گے: عراقچی
25 September 2026