وزیراعظم شہباز شریف کا دورہ سعودی عرب، شیڈول طے پا گیا
Web Desk
5 August 2026
وزیراعظم شہباز شریف کے دورہ سعودی عرب کا شیڈول طے پا گیا ہے، جس کے تحت وہ اعلیٰ سطح کے وفد کے ہمراہ دو روزہ رسمی دورے پر سعودی عرب روانہ ہوں گے۔ ذرائع کے مطابق اس اہم دورے کے دوران وزیراعظم شہباز شریف سعودی ولی عہد اور وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان سے خصوصی ملاقات کریں گے۔ ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید تقویت دینے، اقتصادی تعاون اور خطے کی مجموعی صورتحال پر تفصیلی گفتگو ہوگی۔
ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ اس اعلیٰ سطحی ملاقات میں امریکا-ایران کشیدگی، خطے کی سلامتی، اور ممکنہ امن مذاکرات کے حوالے سے بھی اہم تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ اس دورے کو علاقائی امن اور پاکستان اور سعودی عرب کے مضبوط سفارتی و اقتصادی روابط کے تناظر میں انتہائی اہم قرار دیا جا رہا ہے۔
متعلقہ عنوانات
اسلام آباد پولیس کی 10 بکتر بند گاڑیاں کے پی منتقل
12 October 2026
چاند نظر آگیا، پاکستان میں کل یکم جمادی الاول ہوگی
12 October 2026
صوبے کو انتشار نہیں خدمت کی ضرورت ہے، مریم نواز کی خیبر پختونخوا حکومت پر تنقید
12 October 2026
وزیراعظم نے خیبر پختونخوا کے امور کی نگرانی کیلئے 11 رکنی مانیٹرنگ کمیٹی قائم کر دی
12 October 2026
بانی پی ٹی آئی سے کل ملاقات کرنے والوں کے نام جیل حکام ارسال
12 October 2026
ریاض ایئرپورٹ کی بندش میں 5 روز کی توسیع، نوٹم جاری
12 October 2026
خلیجی ممالک دیکھ چکے امریکی نام نہاد سکیورٹی چھتری کتنی مؤثر ہے: ایران
12 October 2026
ہماری پالیسی اسلام آباد سے آئے گی، کابل، قندھار اور جلال آباد سے نہیں: فیصل کریم کنڈی
12 October 2026