پاکستان اور ڈنمارک کے درمیان توانائی کے شعبے میں سٹریٹجک تعاون، مفاہمتی یادداشت پر دستخط
Web Desk
5 August 2026
پاکستان اور ڈنمارک نے توانائی کے شعبے میں دوطرفہ تعاون کو مزید وسعت دیتے ہوئے سٹریٹجک سیکٹر کوآپریشن پروگرام کے آغاز کے لیے مفاہمتی یادداشت (MoU) پر دستخط کر دیے ہیں۔ معاہدے پر سیکریٹری پاور ڈویژن ڈاکٹر فخرِ عالم عرفان اور پاکستان میں ڈنمارک کی سفیر ماجا ڈیروس مورٹینسن نے دستخط کیے، جبکہ وفاقی وزیر توانائی سردار اویس احمد خان لغاری نے تقریب میں خصوصی شرکت کی۔ اس معاہدے کے تحت دونوں ممالک حکومت سے حکومت (G2G) سطح پر تعاون کو مضبوط بناتے ہوئے طویل المدتی توانائی منصوبہ بندی، قومی گرڈ میں قابلِ تجدید (گرین) توانائی کا انضمام، اور صنعتی شعبے میں توانائی کی استعداد کار میں بہتری جیسے تین اہم محوروں پر مشترکہ کام کریں گے۔
اس پروگرام کے تحت ڈنمارک کے ماہرین پاکستان کے وفاقی توانائی اداروں کو جدید تکنیکی معاونت اور تجارب فراہم کریں گے تاکہ ادارہ جاتی اور تکنیکی صلاحیتوں میں اضافہ کیا جا سکے۔ حکام کا کہنا ہے کہ یہ اسٹریٹجک شراکت داری پاکستان کو گرین انرجی کی منتقلی میں تیز رفتاری لانے، قومی موسمیاتی اہداف کو کم لاگت میں حاصل کرنے اور ملک میں صاف، محفوظ اور پائیدار توانائی کا نظام تشکیل دینے میں اہم پیش رفت ثابت ہوگی۔
متعلقہ عنوانات
اسلام آباد پولیس کی 10 بکتر بند گاڑیاں کے پی منتقل
12 October 2026
چاند نظر آگیا، پاکستان میں کل یکم جمادی الاول ہوگی
12 October 2026
صوبے کو انتشار نہیں خدمت کی ضرورت ہے، مریم نواز کی خیبر پختونخوا حکومت پر تنقید
12 October 2026
وزیراعظم نے خیبر پختونخوا کے امور کی نگرانی کیلئے 11 رکنی مانیٹرنگ کمیٹی قائم کر دی
12 October 2026
بانی پی ٹی آئی سے کل ملاقات کرنے والوں کے نام جیل حکام ارسال
12 October 2026
ریاض ایئرپورٹ کی بندش میں 5 روز کی توسیع، نوٹم جاری
12 October 2026
خلیجی ممالک دیکھ چکے امریکی نام نہاد سکیورٹی چھتری کتنی مؤثر ہے: ایران
12 October 2026
ہماری پالیسی اسلام آباد سے آئے گی، کابل، قندھار اور جلال آباد سے نہیں: فیصل کریم کنڈی
12 October 2026