LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
اسلام آباد پولیس کی 10 بکتر بند گاڑیاں کے پی منتقل چاند نظر آگیا، پاکستان میں کل یکم جمادی الاول ہوگی صوبے کو انتشار نہیں خدمت کی ضرورت ہے، مریم نواز کی خیبر پختونخوا حکومت پر تنقید وزیراعظم نے خیبر پختونخوا کے امور کی نگرانی کیلئے 11 رکنی مانیٹرنگ کمیٹی قائم کر دی ریاض ایئرپورٹ کی بندش میں 5 روز کی توسیع، نوٹم جاری خلیجی ممالک دیکھ چکے امریکی نام نہاد سکیورٹی چھتری کتنی مؤثر ہے: ایران ہماری پالیسی اسلام آباد سے آئے گی، کابل، قندھار اور جلال آباد سے نہیں: فیصل کریم کنڈی وزیراعظم کا ایس ایم ایز کیلئے قرضوں کا حجم 2028 تک 2.2 ٹریلین روپے کرنے کا حکم خیبر پختونخوا کے 12 اضلاع میں امن و ترقی کیلئے فنڈز کی فوری فراہمی کا فیصلہ خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی نفاذ کے خلاف سینیٹ میں قرارداد جمع صدر زرداری کی سیکریٹری خارجہ سے ملاقات، عالمی تعلقات مضبوط بنانے پر زور ترکی میں مسافر بس اور ٹرک میں تصادم، 11 افراد ہلاک، 27 زخمی فیلڈ مارشل عاصم منیر سے برازیلی فوجی وفد کی ملاقات، دفاعی تعاون بڑھانے پر اتفاق ایمرجنسی کا نفاذ تحریک انصاف کی ضد اور عدم تعاون کا نتیجہ ہے: طارق فضل چودھری وزیر خزانہ کی سربراہ ای ایس سی اے پی سے ملاقات، معاشی اصلاحات پر گفتگو

مریم نواز سے جائیکا کے صدر کی ملاقات، مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

Web Desk

5 August 2026

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے جاپان انٹرنیشنل کوآپریشن ایجنسی (JICA) کے صدر ڈاکٹر اکیہیکو تاناکا نے ایک اعلیٰ سطحی وفد کے ہمراہ لاہور میں ملاقات کی، جس میں پنجاب میں جاری ترقیاتی منصوبوں، اربن انفراسٹرکچر اور مستقبل کی شراکت داری پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات کے دوران فیصل آباد میں جاری واٹر سپلائی اور سینی ٹیشن منصوبوں کی پیش رفت کا تفصیلی جائزہ لیا گیا، جبکہ وزیراعلیٰ نے فیصل آباد ماڈل کو پنجاب کے دیگر اضلاع تک وسعت دینے کی خواہش ظاہر کی۔ دونوں رہنماؤں نے تعلیم، صحت، غذائیت، ٹیکنالوجی کی منتقلی اور خواتین کو بااختیار بنانے کے شعبوں میں تعاون کو مزید مضبوط کرنے پر اتفاق کیا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز نے جائیکا کے تعاون اور تربیتی پروگراموں کی تعریف کی، جبکہ جائیکا کے صدر ڈاکٹر اکیہیکو تاناکا نے پنجاب حکومت کے ساتھ فلاحی اور انسانی وسائل کی ترقی کے منصوبوں میں مکمل تعاون جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔