LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
کے پی کو مزید تجربہ گاہ بنانا بند کیا جائے، گورنر راج کا نفاذ جمہوری عمل پر ضرب ہے: اسد قیصر خیبرپختونخوا ایڈوائزری کونسل کا پہلا اجلاس، عوام کو دہشتگردی نے نجات دلائیں گے: گورنر میناب سکول حملے میں 168 افراد شہید ہوئے، امریکا کو جواب دہ بنائیں گے: ایران خیبرپختونخوا میں گورنر راج اور ایمرجنسی کے نفاذ کو مسترد کرتے ہیں: مولانا فضل الرحمان آرٹیکل 232 کے تحت صدر کی طرف سے ایمرجنسی نافذ کرنے کا گزیٹ نوٹیفکیشن جاری آرٹیکل 245 کے تحت خیبر پختونخوا میں فوج کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری وفاقی حکومت کا خیبر پختونخوا کے نامزد اضلاع میں ایریا ڈیویلپمنٹ سیکرٹریٹ قائم کرنے کا حکم خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج مسائل کا حل نہیں، جمہوریت دشمنی کا سفر جاری ہے: حافظ نعیم الرحمان خیبر پختونخوا کے حکومتی امور سے متعلق وفاقی حکمنامہ جاری، 11 رکنی مشاورتی کونسل قائم خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی کا فیصلہ آسان نہیں تھا: محسن نقوی وفاقی دارالحکومت میں ریڈ الرٹ جاری: حساس عمارتوں پر رینجرز تعینات، دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر گرفتاریوں کا حکم پختونخوا میں ایمرجنسی: اڈیالہ جیل کے اطراف میں سکیورٹی ہائی الرٹ خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کے نفاذ کے بعد جے یو آئی کی کور کمیٹی کا اہم اجلاس طلب؛ مولانا فضل الرحمان میڈیا بریفنگ دیں گے کے پی میں بڑا بیوروکریٹک الٹ پھیر: پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس کے 15 اعلیٰ افسران کے صوبے سے تبادلے، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت قانون ہاتھ میں لینے والوں کیخلاف سخت کارروائی ہوگی: گورنر خیبر پختونخوا

5 اگست 2019 ہمیشہ ایک سیاہ دن کے طور پر یاد رکھا جائے گا، حافظ نعیم

Web Desk

5 August 2026

امیر جماعتِ اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمٰن نے یومِ استحصالِ کشمیر کے موقع پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ 05 اگست 2019 کا دن تحریکِ آزادیِ کشمیر کی تاریخ میں ہمیشہ ایک سیاہ دن کے طور پر یاد رکھا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ مودی حکومت کی جانب سے اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کو پامال کرتے ہوئے مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کا خاتمہ بین الاقوامی قوانین کی صریح خلاف ورزی تھا، جسے 07 برس مکمل ہو چکے ہیں، تاہم ان یکطرفہ اقدامات سے کشمیری عوام کے آزادی کے عزم میں کوئی کمی نہیں آئی۔ حافظ نعیم الرحمٰن نے مزید کہا کہ بھارت گزشتہ 78 برسوں سے مقبوضہ وادی میں مظالم ڈھانے کے باوجود کشمیریوں کی جذبہِ حریت کو نہیں دبا سکا۔ انہوں نے دہرایا کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے اور پاکستانی عوام اپنے کشمیری بھائیوں کی مکمل کامیابی تک ان کی اخلاقی و سیاسی حمایت جاری رکھیں گے۔