LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
وزیراعظم شہباز شریف کی کویتی ولی عہد سے ملاقات، دوطرفہ تعاون بڑھانے پر اتفاق اسرائیلی حکومت ٹرمپ کے غزہ منصوبے میں رکاوٹیں ڈال رہی ہے: اردوان ایم ون اور ایم 14 سمیت اہم شاہراہیں کل شام سے بند کرنے کا اعلان ایران کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا، اب مشرق وسطیٰ میں غنڈہ گردی نہیں کر سکتا: ٹرمپ 8 اسلامی ممالک کا غزہ میں فوری امداد اور اسرائیلی فوج کے مکمل انخلا کا مطالبہ عالمی تقسیم تشویشناک، گوتریس کا جنگیں طاقت سے نہیں مذاکرات سے ختم کرنے پر زور امریکا کے پاس گولہ بارود کی کمی نہیں، ذخائر میں ریکارڈ اضافہ ہو رہا ہے: ٹرمپ فیلڈ مارشل عاصم منیر سے فرانسیسی سیکرٹری جنرل برائے دفاع و قومی سلامتی کی ملاقات سعودی عرب نے ایسٹ ویسٹ آئل پائپ لائن دوبارہ فعال کردی ایران نے امریکا کو سات روز میں آبنائے ہرمز کھولنے کی پیشکش کردی این ایف سی میں خیبرپختونخوا کو انسداد دہشتگردی کیلئے ڈیڑھ سوارب سے زائد ملے: عطا تارڑ بیرسٹر گوہر کی راجہ ناصر عباس سے ملاقات: 27 ستمبر لانگ مارچ اور گرفتاریوں کے خلاف مشترکہ لائحہ عمل پر تبادلہ خیال عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونا مزید سستا ہوگیا اسلام آباد: مفاہمت کا راستہ کبھی بند نہیں کیا، 27 ستمبر کا لانگ مارچ ہر صورت ہوگا: بیرسٹر گوہر جماعت اسلامی کا لانگ مارچ اکتوبر کے پہلے ہفتے تک موخر کرنے کا اعلان

امریکا نے طویل فاصلے تک مار کرنیوالے میزائلوں کا پورا ذخیرہ استعمال کر لیا

Web Desk

5 August 2026

برطانوی خبر ایجنسی رائٹرز کی ایک رپورٹ کے مطابق ایران جنگ میں امریکی فوج نے اپنے طویل فاصلے تک مار کرنے والے جدید ترین میزائلوں کے تمام ذخائر استعمال کر لیے ہیں، جن میں آرمی ٹیکٹیکل میزائل سسٹمز (ATACMS) اور پریسیژن اسٹرائیک میزائل شامل ہیں۔ رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ امریکا اپنے ٹوٹل ذخیرے کا تقریباً آدھا حصہ ٹوماہاک کروز میزائل بھی استعمال کر چکا ہے، جس پر بعض عسکری حکام نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو دفاعی صلاحیتوں اور ذخائر میں کمی کے حوالے سے آگاہ کیا ہے۔ جنگ طویل ہونے کی صورت میں پینٹاگون کو آئندہ کی ملٹری اسٹریٹجی پر نظرِ ثانی کرنا پڑ سکتی ہے، جبکہ فی الوقت دنیا بھر میں قائم امریکی ملٹری بیسز سے ہتھیار منتقل کر کے اس کمی کو پورا کیا جا رہا ہے۔ دوسری جانب وائٹ ہاؤس نے ان اطلاعات کو سختی سے مسترد کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ امریکا کے پاس دنیا کے کسی بھی ملک سے زیادہ دفاعی و عسکری اسلحہ موجود ہے۔