LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
ایران جنگ مشرقِ وسطیٰ میں امریکی اڈوں کے مستقبل پر سوالیہ نشان ثابت ہوئی، برطانوی اخبار پرشین گلف سٹریٹ اتھارٹی کا ایرانی ضوابط توڑنے والے بحری جہازوں کو انتباہ گنی میں لینڈ فل سائٹ پر مٹی کا تودہ گرنے سے 30 افراد ہلاک جنگ کے دوران انتخابات سے یوکرین تباہ، عوام تقسیم ہو جائے گی: زیلنسکی غزہ پر اسرائیلی فضائی حملے جاری، 4 سالہ بچے سمیت 2 افراد شہید، 7 زخمی ترکیہ کے ساتھ جنگ کی کوششیں، اسرائیلی اخبار کی نیتن یاہو پر تنقید چین کے 2 بحری جہاز آبنائے ہرمز کے ایرانی علاقے میں داخل ہو گئے ہتھیاروں کی فراہمی سے برطانیہ، فرانس بھی اسرائیلی جرائم میں شریک ہو رہے ہیں: ایران ایران کیخلاف امریکی جنگ کے اخراجات یومیہ 5 ارب ڈالر تک جا پہنچے ایران آئندہ 50 برسوں کے ممکنہ خطرات سے نمٹنے کی تیاری کر رہا ہے، جنرل ابن الرضا دفاعی صنعت جدید ہتھیاروں کے نظام اور فوجی سازوسامان تیار کر رہی ہے، ایرانی وزارت دفاع امریکا کا ایران پر نیا معاشی دباؤ فوجی محاذ پر ناکامی کا بالواسطہ اعتراف ہے، پاسداران انقلاب ’’منجمد خارجہ پالیسی، منجمد معیشت کو جنم دیتی ہے‘‘، ایرانی سپیکر کا امریکی پالیسی پر طنزیہ وار صدر مملکت سے سعودی سفیر کی الوداعی ملاقات، عوامی محبت و تعاون پر اظہار تشکر نائب وزیراعظم اسحاق ڈار سرکاری دورے پر لندن پہنچ گئے

آبنائے ہرمز نہ کھلی تو ایران کو سخت فوجی کارروائی کا سامنا کرنا پڑے گا: ڈونلڈ ٹرمپ

Web Desk

5 August 2026

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے خبردار کیا ہے کہ آبنائے ہرمز بہت جلد بحری آمدورفت کے لیے کھل جائے گی، اور اگر ایسا نہ ہوا تو ایران کو شدید ترین فوجی کارروائی کا سامنا کرنا پڑے گا۔ فاکس نیوز (Fox News) کو انٹرویو دیتے ہوئے صدر ٹرمپ نے انکشاف کیا کہ امریکا ایران پر ایک بڑا فوجی حملہ کرنے کے قریب تھا تاہم ایران کی درخواست پر مذاکرات کا آغاز ہوا، اور اگر یہ بات چیت ناکام ہوئی تو واشنگٹن انتہائی سخت جواب دے گا۔ انہوں نے واضح کیا کہ کسی بھی ممکنہ معاہدے میں تہران کو جوہری ہتھیار حاصل نہ کرنے کی لازمی ضمانت دینی ہوگی۔ ان کا کہنا تھا کہ اس وقت دونوں ممالک کے درمیان اچھے مذاکرات جاری ہیں، لیکن معاہدہ نہ ہونے کی صورت میں نتائج انتہائی سنگین ہوں گے۔ انٹرویو کے دوران انہوں نے ڈیموکریٹس کی پالیسیوں اور سوشلسٹ نظریات پر بھی شدید تنقید کی۔