ایران کو آخری موقع دے دیا، آبنائے ہرمز کل مکمل طور پر کھل جائے گی: ٹرمپ کا دعویٰ
Web Desk
4 August 2026
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ آبنائے ہرمز کل سے مکمل طور پر کھل جائے گی، جبکہ اس کے بعد دوسرے مرحلے میں ایران کے جوہری پروگرام سے متعلق تفصیلی مذاکرات کیے جائیں گے۔ وائٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے کہا کہ آبنائے ہرمز کا معاملہ کوئی پیچیدہ مسئلہ نہیں ہے اور اس گزرگاہ کا فعال ہونا پہلے مرحلے کی کامیابی ہے۔ انہوں نے واشنگٹن کے روایتی موقف کو دہراتے ہوئے واضح کیا کہ امریکا ایران کو کسی صورت جوہری ہتھیار حاصل نہیں کرنے دے گا۔ امریکی صدر نے مزید کہا کہ آبنائے ہرمز سے گزرنے والے تجارتی بحری جہازوں پر کوئی فیس عائد نہیں کی جائے گی اور اگر کسی دوسرے فریق نے ایسا کرنے کی کوشش کی تو اس کا مناسب جواب دیا جائے گا۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ اس گزرگاہ پر امریکا کو مکمل کنٹرول حاصل ہے اور ایران کے پاس مجوزہ دستاویز پر دستخط کرنے کا یہ آخری موقع ہے۔
متعلقہ عنوانات
وزیراعظم شہباز شریف کی کویتی ولی عہد سے ملاقات، دوطرفہ تعاون بڑھانے پر اتفاق
22 September 2026
اسرائیلی حکومت ٹرمپ کے غزہ منصوبے میں رکاوٹیں ڈال رہی ہے: اردوان
22 September 2026
ایم ون اور ایم 14 سمیت اہم شاہراہیں کل شام سے بند کرنے کا اعلان
22 September 2026
ایران کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا، اب مشرق وسطیٰ میں غنڈہ گردی نہیں کر سکتا: ٹرمپ
22 September 2026
8 اسلامی ممالک کا غزہ میں فوری امداد اور اسرائیلی فوج کے مکمل انخلا کا مطالبہ
22 September 2026
عالمی تقسیم تشویشناک، گوتریس کا جنگیں طاقت سے نہیں مذاکرات سے ختم کرنے پر زور
22 September 2026
امریکا کے پاس گولہ بارود کی کمی نہیں، ذخائر میں ریکارڈ اضافہ ہو رہا ہے: ٹرمپ
22 September 2026
فیلڈ مارشل عاصم منیر سے فرانسیسی سیکرٹری جنرل برائے دفاع و قومی سلامتی کی ملاقات
22 September 2026