LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
وزیراعظم شہباز شریف کی کویتی ولی عہد سے ملاقات، دوطرفہ تعاون بڑھانے پر اتفاق اسرائیلی حکومت ٹرمپ کے غزہ منصوبے میں رکاوٹیں ڈال رہی ہے: اردوان ایم ون اور ایم 14 سمیت اہم شاہراہیں کل شام سے بند کرنے کا اعلان ایران کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا، اب مشرق وسطیٰ میں غنڈہ گردی نہیں کر سکتا: ٹرمپ 8 اسلامی ممالک کا غزہ میں فوری امداد اور اسرائیلی فوج کے مکمل انخلا کا مطالبہ عالمی تقسیم تشویشناک، گوتریس کا جنگیں طاقت سے نہیں مذاکرات سے ختم کرنے پر زور امریکا کے پاس گولہ بارود کی کمی نہیں، ذخائر میں ریکارڈ اضافہ ہو رہا ہے: ٹرمپ فیلڈ مارشل عاصم منیر سے فرانسیسی سیکرٹری جنرل برائے دفاع و قومی سلامتی کی ملاقات سعودی عرب نے ایسٹ ویسٹ آئل پائپ لائن دوبارہ فعال کردی ایران نے امریکا کو سات روز میں آبنائے ہرمز کھولنے کی پیشکش کردی این ایف سی میں خیبرپختونخوا کو انسداد دہشتگردی کیلئے ڈیڑھ سوارب سے زائد ملے: عطا تارڑ بیرسٹر گوہر کی راجہ ناصر عباس سے ملاقات: 27 ستمبر لانگ مارچ اور گرفتاریوں کے خلاف مشترکہ لائحہ عمل پر تبادلہ خیال عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونا مزید سستا ہوگیا اسلام آباد: مفاہمت کا راستہ کبھی بند نہیں کیا، 27 ستمبر کا لانگ مارچ ہر صورت ہوگا: بیرسٹر گوہر جماعت اسلامی کا لانگ مارچ اکتوبر کے پہلے ہفتے تک موخر کرنے کا اعلان

آبنائے ہرمز سے جہازوں کی آزادانہ آمدو رفت بحال، معاہدہ جلد طے پا جائے گا: اسکاٹ بیسنٹ

Web Desk

4 August 2026

امریکی وزیرِ خزانہ اسکاٹ بیسنٹ نے کہا ہے کہ آبنائے ہرمز میں تجارتی جہازوں کی آزادانہ آمدورفت سے متعلق اہم معاہدہ آج یا کل میں طے پانے کا قوی امکان ہے، جبکہ اس معاملے پر ایران کے ساتھ مذاکرات کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ ایک انٹرویو میں امریکی وزیرِ خزانہ نے بتایا کہ خطے میں شدید کشیدگی کے باوجود متعدد تجارتی بحری جہاز بدستور اس اہم سمندری گزرگاہ سے گزر رہے ہیں۔ انہوں نے وضاحت کی کہ اس متوقع معاہدے کا بنیادی مقصد آبنائے ہرمز سے تجارتی جہازوں کی محفوظ اور بلا تعطل آمدورفت کو یقینی بنانا ہے، جس سے عالمی تجارت کو استحکام ملے گا۔ اسکاٹ بیسنٹ کا مزید کہنا تھا کہ آبنائے ہرمز کے مکمل طور پر فعال ہونے سے عالمی توانائی منڈی کو بڑا فائدہ پہنچے گا اور تیل و گیس سمیت توانائی کی بین الاقوامی قیمتوں میں نمایاں کمی دیکھنے کو ملے گی۔