کراچی کی ترقی اور ٹرانسپورٹ اب ڈراموں میں استعمال ہو رہی ہے: عظمیٰ بخاری کا طنز
Web Desk
4 August 2026
پنجاب کی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری نے پاکستان پیپلز پارٹی اور حکومتِ سندھ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ کراچی کی ترقی اور ٹرانسپورٹ کے مطالبات اور دعوے اب ڈراموں میں تفریح کا ذریعہ بن چکے ہیں۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (X) پر ایک نجی ٹی وی ڈرامے کا کلپ شیئر کرتے ہوئے عظمیٰ بخاری نے طنزاً تحریر کیا کہ ماننا پڑے گا، سندھ حکومت کی جانب سے کراچی کی ترقی کی مشہوری اب ڈرامائی مناظر میں مزاح کے طور پر استعمال ہو رہی ہے۔ اس سے قبل انہوں نے چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری کے بیان پر ردِعمل دیتے ہوئے مسکرانے والے اسٹیکرز کے ساتھ ‘اف ہم ڈر گئے، اب کیا ہوگا؟’ کا طنزیہ جملہ بھی پوسٹ کیا تھا، جس نے سیاسی و عوامی حلقوں میں نئی بحث چھیڑ دی ہے۔
متعلقہ عنوانات
10 ویں پاکستان صنعتی نمائش اختتام پذیر، 150 ملکی و غیر ملکی کمپنیوں کی شرکت
16 November 2026
اگر بانی کو کچھ ہوا تو حکمران اور انہیں قید رکھنے والے تمام افراد ذمہ دار ہوں گے: علامہ ناصر عباس
16 November 2026
اسحاق ڈار اور ایرانی وزیر خارجہ کی ملاقات، دوطرفہ تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
16 November 2026
پاکستان خطے میں ترقی، امن اور استحکام کیلئے کردار ادا کرتا رہے گا: اسحاق ڈار
16 November 2026
پنجاب دھی رانی پروگرام، ساہیوال میں 89 جوڑوں کی اجتماعی شادیوں کی تقریب
16 November 2026
ای سی او ممالک کے درمیان علاقائی تعاون، معاشی انضمام کے فروغ کیلئے پرعزم ہیں: وزیراعظم
16 November 2026
ایم کیو ایم پاکستان کا وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سے پھر استعفے کا مطالبہ
16 November 2026
بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی جیل میں ملاقات کرا دی گئی
16 November 2026