ملک بھر میں چہلم امام حسینؓ و شہداء کربلا عقیدت و احترام سے منایا جا رہا ہے
Web Desk
4 August 2026
نواسہِ رسول حضرت امام حسین رضی اللہ تعالیٰ عنہ اور شہدائے کربلا کا چہلم ملک بھر میں بلا تفریق مذہبی عقیدت و احترام سے منایا جا رہا ہے، جس کے پیشِ نظر تمام بڑے شہروں میں سیکیورٹی کے غیر معمولی اور فول پروف انتظامات کیے گئے ہیں۔ کراچی، لاہور،ملتان،راولپنڈی، کوئٹہ، پشاور اور حیدرآباد سمیت ملک کے تمام چھوٹے بڑے شہروں سے ماتمی جلوس برآمد ہو رہے ہیں۔ کراچی کا مرکزی جلوس نشتر پارک سے برآمد ہو کر روایتی راستوں پر گامزن ہے جہاں ایم اے جناح روڈ پر کنٹینرز لگا کر راستے سیل کر دیے گئے ہیں، جبکہ لاہور میں جلوس حویلی الف شاہ اندرون دہلی گیٹ سے برآمد ہو کر کربلا گامے شاہ پر اختتام پذیر ہوگا۔ حساسیت کے پیشِ نظر کوئٹہ کے مختلف علاقوں میں موبائل فون سروس معطل رکھی گئی ہے، جبکہ حیدرآباد سمیت سندھ کے مختلف اضلاع میں دفعہ 144 کے تحت موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر مکمل پابندی عائد ہے۔
متعلقہ عنوانات
امریکا اب دنیا کا عظیم ترین ملک ہے، دو سال پہلے ایسا نہیں تھا، ٹرمپ
16 November 2026
پاکستانی گیمر عاطف بٹ نے تھائی لینڈ میں ٹیکن 8 چیمپئن شپ جیت لی
16 November 2026
10 ویں پاکستان صنعتی نمائش اختتام پذیر، 150 ملکی و غیر ملکی کمپنیوں کی شرکت
16 November 2026
اگر بانی کو کچھ ہوا تو حکمران اور انہیں قید رکھنے والے تمام افراد ذمہ دار ہوں گے: علامہ ناصر عباس
16 November 2026
اسحاق ڈار اور ایرانی وزیر خارجہ کی ملاقات، دوطرفہ تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
16 November 2026
شاہ سلمان کا نئی عسکری تقرریوں کا شاہی فرمان جاری، اہم عہدوں پر تبدیلیاں
16 November 2026
پاکستان خطے میں ترقی، امن اور استحکام کیلئے کردار ادا کرتا رہے گا: اسحاق ڈار
16 November 2026
پنجاب دھی رانی پروگرام، ساہیوال میں 89 جوڑوں کی اجتماعی شادیوں کی تقریب
16 November 2026