ایران کیلئے مذاکرات کا آخری موقع، آبنائے ہرمز جلد کھل جائے گی: ٹرمپ کا دعویٰ
Web Desk
4 August 2026
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ تہران کی درخواست پر ایران کے ساتھ مذاکرات جاری ہیں اور ایران کے لیے یہ ایک “آخری موقع” ہے۔ واشنگٹن میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان معاملات مثبت انداز میں آگے بڑھ رہے ہیں اور جلد براہِ راست یا بالواسطہ بات چیت میں مزید پیش رفت ہوگی۔ انہوں نے اپنے اس موقف کا اعادہ کیا کہ امریکا ایران کو کسی صورت ایٹمی ہتھیار حاصل کرنے کی اجازت نہیں دے گا۔ ٹرمپ نے کہا کہ آبنائے ہرمز کل تک مکمل طور پر کھل جانی چاہیے جس کے بعد ایٹمی پروگرام پر باقاعدہ بات چیت کی جائے گی۔ برطانوی وزیراعظم اینڈی برنہم کے حوالہ سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ وہ برطانیہ کے ساتھ اچھے تعلقات چاہتے ہیں اور برطانیہ کو سستی توانائی کے لیے شمالی سمندر میں موجود اپنے تیل کے ذخائر کا استعمال کرنا چاہیے۔ امریکی صدر نے دعویٰ کیا کہ ایران نے خود ان سے رابطہ کر کے حملہ نہ کرنے اور معاہدے کی درخواست کی تھی، تاہم ایران اس سے قبل بھی امریکی صدر کے ایسے دعوؤں کو مسلسل مسترد کرتا رہا ہے۔
متعلقہ عنوانات
وزیراعظم شہباز شریف کی کویتی ولی عہد سے ملاقات، دوطرفہ تعاون بڑھانے پر اتفاق
22 September 2026
اسرائیلی حکومت ٹرمپ کے غزہ منصوبے میں رکاوٹیں ڈال رہی ہے: اردوان
22 September 2026
ایم ون اور ایم 14 سمیت اہم شاہراہیں کل شام سے بند کرنے کا اعلان
22 September 2026
ایران کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا، اب مشرق وسطیٰ میں غنڈہ گردی نہیں کر سکتا: ٹرمپ
22 September 2026
8 اسلامی ممالک کا غزہ میں فوری امداد اور اسرائیلی فوج کے مکمل انخلا کا مطالبہ
22 September 2026
عالمی تقسیم تشویشناک، گوتریس کا جنگیں طاقت سے نہیں مذاکرات سے ختم کرنے پر زور
22 September 2026
امریکا کے پاس گولہ بارود کی کمی نہیں، ذخائر میں ریکارڈ اضافہ ہو رہا ہے: ٹرمپ
22 September 2026
فیلڈ مارشل عاصم منیر سے فرانسیسی سیکرٹری جنرل برائے دفاع و قومی سلامتی کی ملاقات
22 September 2026