LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
دراندازی پر سخت ردعمل، پاکستان کے افغانستان میں 10 فوجی اہداف پر حملے پاکستان نے افغان سرزمین سے ڈرونز بھیجنا ملکی خود مختاری، سالمیت کی کھلی خلاف ورزی قرار دیدیا چینی صدر 3 روزہ دورے پر امریکہ پہنچ گئے، ریڈ کارپٹ استقبال، توپوں کی سلامی آبنائے ہرمز میں ایک اور مال بردار بحری جہاز کو پروجیکٹائل سے نشانہ بنایا گیا: برطانوی میری ٹائم امریکی فوج کی دوحہ میں حاضرسروس فوجی افسر کی ہلاکت کی تصدیق غزہ کی پٹی میں اسرائیل کے فضائی حملے، 4 فلسطینی شہید اسرائیلی فوج نے فلسطینیوں کو معاشی طور پر بھی تباہ کرنا شروع کر دیا مقبوضہ مغربی کنارے میں کار حادثہ، امریکا میں تعینات اسرائیلی سفیر کا فوجی بیٹا شدید زخمی یورپی یونین کا روس پر مزید سخت پابندیاں عائد کرنے پر زور وزیراعظم کی یورپی کونسل و یورپی کمیشن کے صدور کو دورہ پاکستان کی دعوت شہباز شریف سے ملاقات میں پاکستان میں جاری اصلاحات پر تبادلہ خیال ہوا، ایم ڈی آئی ایم ایف گورنر خیبر پختونخوا نے کابینہ سے منظور پولیس ایکٹ کو غیر آئینی قرار دیدیا پی ٹی آئی رہنما جنید اکبر کیخلاف نفرت انگیز تقریر پر مقدمہ درج یورپی پارلیمنٹ کے وفد کا لاہور میوزیم کا دورہ، تاریخی اہمیت، ثقافتی ورثے بارے بریفنگ کون بنے گا آزاد جموں و کشمیر کا صدر؟ انتخاب آج ہوگا

پینٹاگون کا پیٹریاٹ اور تھاڈ میزائل سسٹمز کی پیداوار بڑھانے کا فیصلہ

Web Desk

4 August 2026

امریکی محکمہ دفاع (پینٹاگون) نے ملک کے میزائل دفاعی نظام کی استعداد کار میں اضافے کے لیے دفاعی سازوسامان بنانے والی معروف کمپنیوں ‘لاک ہیڈ مارٹن’ اور ‘نارتھروپ گرومن’ کے ساتھ ایک اہم فریم ورک معاہدہ طے کر لیا ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق اس معاہدے کے تحت PAC-3 پیٹریاٹ اور تھاڈ (THAAD) انٹرسیپٹر میزائلوں کے پرزہ جات کی پیداوار میں نمایاں اضافہ کیا جائے گا، جس کے لیے پینٹاگون نے کمپنیوں کو پیداواری عمل تیز کرنے کی باقاعدہ ہدایت بھی جاری کر دی ہے۔ رپورٹ کے مطابق مشرقِ وسطیٰ اور یوکرین میں جاری جنگوں اور بڑھتے ہوئے عالمی تنازعات کے باعث امریکی میزائل ذخائر پر شدید دباؤ ہے، جس سے نمٹنے اور اپنی دفاعی سپلائی چین کو مضبوط بنانے کے لیے امریکا نے پیداواری صلاحیت میں توسیع کا عمل تیز کر دیا ہے۔