LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
احمد پور شرقیہ: ٹرک اور لوڈر ڈالے میں خوفناک تصادم، 7 افراد جاں بحق، ایک زخمی ٹرمپ کے ڈیموکریٹس پر الزامات، ایران کے حملوں اور تیل کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ پر سخت مؤقف یوکرین کے معاملے پر روسی صدر پیوٹن امریکا کے دوست نہیں ہیں: جے کلیٹن امریکا اب فاتح طاقت نہیں رہا شکست خوردہ ملک بن چکا ہے: محسن رضائی جرمنی نے خفیہ اداروں کے اختیارات میں سب سے بڑی اصلاحات کی منظوری دیدی ترکیہ میں اقوام متحدہ کی موسمیاتی کانفرنس کوپ 31 ناکام، سیاسی معاہدہ نہ ہوسکا امارات میں قومی پرچم اور حکمرانوں کی تصاویر کے استعمال پر سخت پابندیاں عائد پیپلزپارٹی خواجہ آصف کے بیانات پر شدید نالاں ڈیلٹا ایئر لائنز کے کمپیوٹر سسٹم میں خرابی، امریکا بھر میں 1200 سے زائد پروازیں تاخیر کا شکار یوکرین میں روس کے 2 ڈرون حملے، 4 افراد ہلاک، متعدد زخمی معاہدہ نہ ہوا تو نئے سال کے بعد ایران پر فوجی حملوں کا امکان ہے، ٹرمپ پاکستان کے پہلے خلا نورد کی پرواز کی تقریب، احسن اقبال بیجنگ پہنچ گئے سندھ ایک صوبہ ہی رہے گا، تقسیم کی کوئی گنجائش نہیں: ناصر حسین شاہ دشمن فوجی جنگ کے بجائے معاشی دباؤ بڑھانا چاہتا ہے، باقر قالیباف صوبوں کے قیام کیلئے دسمبر کے آخر یا جنوری میں ریفرنڈم ہو سکتا ہے: حذیفہ رحمان

امریکی ریاست آئیڈاہو میں فائرنگ، 3 افراد ہلاک، حملہ آور نے خودکشی کر لی

Web Desk

3 August 2026

امریکی ریاست آئیڈاہو کے شہر ٹوئن فالز میں واقع ایک فاسٹ فوڈ ریسٹورنٹ میں خوفناک فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے جس کے نتیجے میں 3 افراد ہلاک اور 7 زخمی ہو گئے، جبکہ 24 سالہ حملہ آور نے کارروائی کے بعد خود کو گولی مار کر زندگی کا خاتمہ کر لیا۔

پولیس چیف میتھیو ہکس نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے واقعے کی تفصیلات سے آگاہ کیا اور بتایا کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق فائرنگ کرنے والے 24 سالہ حملہ آور کی شناخت چیڈ ولیمز کے نام سے ہوئی ہے۔ تمام شواہد سے یہ بات واضح ہوتی ہے کہ اس نے ہفتے کے روز یہ حملہ تنہا کیا تھا اور اس میں کسی دوسرے شخص کی شمولیت نہیں تھی۔ حادثہ 56 ہزار کی آبادی والے شہر ٹوئن فالز میں حال ہی میں قائم ہونے والے ایک فاسٹ فوڈ ریسٹورنٹ میں پیش آیا۔ فائرنگ سے 3 افراد موقع پر ہلاک جبکہ 7 شدید زخمی ہوئے۔ فاسٹ فوڈ انتظامیہ نے تصدیق کی ہے کہ جاں بحق افراد میں ریسٹورنٹ کا ایک ملازم بھی شامل ہے۔ زخمیوں میں سے 2 افراد کو ابتدائی طبی امداد کے بعد ہسپتال سے فارغ کر دیا گیا ہے، 3 زخمیوں کی حالت مستحکم بتائی جاتی ہے جبکہ 2 شدید زخمی اب بھی تشویشناک حالت میں زیرِ علاج ہیں۔ پولیس چیف نے بتایا کہ واقعے کے وقت وہاں موجود ڈیوٹی سے فارغ ایک ریاستی ٹروپر (آف ڈیوٹی اہلکار) اور ایک مسلح شہری نے انتہائی دلیرانہ موقف اپناتے ہوئے فوری جوابی فائرنگ کی۔ ان کی اس بروقت اور شجاعانہ کارروائی کے باعث حملہ آور خوفزدہ ہو کر ریسٹورنٹ سے پیچھے ہٹنے پر مجبور ہوا اور موقع سے بھاگ نکلا، جس سے مزید بڑا جانی نقصان ہونے سے ٹل گیا۔ پولیس نے دونوں شہریوں کی بہادری کو سراہتے ہوئے انہیں خراجِ تحسین پیش کیا۔

پریس کانفرنس کے دوران پولیس چیف نے سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ان تمام افواہوں کی بھی سختی سے تردید کی جن میں ایک دوسرے شخص کو غلط طور پر حملہ آور قرار دیا جا رہا تھا۔ انہوں نے واضح کیا کہ مذکورہ شخص کا اس پرتشدد واقعے سے دور دور تک کوئی تعلق نہیں ہے