مزید جنگی جہاز نہ ملے تو امریکا یا اسرائیل کے دفاع میں سے کسی ایک کا انتخاب کرنا ہوگا: امریکی جنرل نے خبردار کردیا
Web Desk
1 August 2026
یورپ میں تعینات امریکا کے سینیئر ترین جنرل نے پینٹاگون کو نجی طور پر تحریری طور پر شدید خبردار کیا ہے کہ ان کے پاس اسرائیل کو بیلسٹک میزائل حملوں سے بچانے کے لیے درکار بحری اور فوجی وسائل کی سخت کمی ہو چکی ہے۔
امریکی اخبار ’واشنگٹن پوسٹ‘ کی رپورٹ کے مطابق امریکی فوج کی یورپیئن کمانڈ (USEUCOM) کے سربراہ جنرل الیکسس گرینکیوچ نے اس ہفتے پینٹاگون کو ارسال کردہ خط میں واضح کیا کہ اگر انہیں فوری طور پر مزید ایک ڈسٹرائر بحری جہاز فراہم نہ کیا گیا تو مجبوری کی حالت میں انہیں امریکا کی اپنی قومی سیکیورٹی کے دفاع اور اسرائیل کے دفاع میں سے کسی ایک کا انتخاب کرنا پڑے گا۔ ایک امریکی دفاعی اہلکار کے مطابق جنرل گرینکیوچ کا یہ سخت پیغام ان تمام سابقہ خبردار کرنے والے اعلیٰ فوجی پیغامات سے مطابقت رکھتا ہے جو اس وقت جاری کیے جاتے ہیں جب ملکی سلامتی کو ایسے بڑے خطرات درپیش ہوں جن پر واشنگٹن کی فوری توجہ درکار ہو۔
اخبار کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ایران کی بحری ناکہ بندی کے حکم کے بعد امریکی بحریہ شدید دباؤ کا شکار ہے۔ مشرقی بحیرۂ روم میں تعینات امریکی بحری ڈسٹرائرز، جو طاقتور ریڈارز اور اینٹی میزائل سسٹم سے لیس ہیں، گزشتہ کئی برسوں سے اسرائیل کو ایران اور یمن کے حوثی جنگجوؤں کے میزائل حملوں سے بچانے میں کلیدی کردار ادا کر رہے ہیں۔
یورپیئن کمانڈ کی ذمہ داریوں میں جہاں اسرائیل کی سیکیورٹی کی نگرانی شامل ہے، وہیں اسے نیٹو اتحاد کے تحت ممکنہ روسی پیش قدمی اور مداخلت کا مقابلہ کرنے کے لیے بھی الرٹ رہنا پڑتا ہے۔ پینٹاگون حکام کے مطابق اس وقت اسپین کے روٹا بیس سے 5 ڈسٹرائرز میں سے جمعے کے روز صرف 2 بحیرہ روم میں تعینات تھے جبکہ 3 روٹا کے اڈے پر موجود تھے۔ دوسری جانب بحیرہ عرب میں ایران کے قریب امریکا کا ایک بڑا بحری بیڑہ موجود ہے جس میں 2 طیارہ بردار جہاز اور 11 ڈسٹرائرز سمیت 15 سے زائد جنگی جہاز شامل ہیں، جبکہ ایک ڈسٹرائر حوثیوں کے حملوں سے تجارتی جہاز رانی کو بچانے کے لیے بحیرہ احمر میں تعینات ہے۔
متعلقہ عنوانات
امریکا نے شام کو 36 چوری شدہ نوادرات واپس کر دیے
25 September 2026
اقوام متحدہ کا عالمی امن کیلئے پاکستان کی خدمات اور قربانیوں کا اعتراف
25 September 2026
یہ آخری کوشش ہوگی اور پی ٹی آئی پھر کبھی اسلام آباد کا رخ نہیں کرے گی: خواجہ آصف
25 September 2026
علیمہ خان کیخلاف 26 نومبر کے احتجاج پر درج مقدمے کا فیصلہ مؤخر
25 September 2026
امریکا بعض شرائط پوری کر دے تو آبنائے ہرمز 7 روز میں کھول دیں گے: عراقچی
25 September 2026
نیویارک: اسرائیل کیخلاف مظاہرے پر امریکی اداکارہ گرفتار
25 September 2026
مکہ دفاعی اتحاد کا سعودی سلامتی کیلئے تمام ضروری اقدامات کی حمایت کا اعلان
25 September 2026
پلاسٹک کے کوڑے سے پٹرول اور ڈیزل بنانے کا سستا طریقہ دریافت
25 September 2026