LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
امریکا نے شام کو 36 چوری شدہ نوادرات واپس کر دیے اقوام متحدہ کا عالمی امن کیلئے پاکستان کی خدمات اور قربانیوں کا اعتراف یہ آخری کوشش ہوگی اور پی ٹی آئی پھر کبھی اسلام آباد کا رخ نہیں کرے گی: خواجہ آصف علیمہ خان کیخلاف 26 نومبر کے احتجاج پر درج مقدمے کا فیصلہ مؤخر امریکا بعض شرائط پوری کر دے تو آبنائے ہرمز 7 روز میں کھول دیں گے: عراقچی نیویارک: اسرائیل کیخلاف مظاہرے پر امریکی اداکارہ گرفتار مکہ دفاعی اتحاد کا سعودی سلامتی کیلئے تمام ضروری اقدامات کی حمایت کا اعلان سکیورٹی فورسز نے پاک افغان سرحدی علاقے میں جارحیت ناکام بنادی، کئی طالبان ہلاک ایران مذاکرات کیلئے تیار ہے لیکن طاقت کی زبان قبول نہیں کرے گا، ایرانی صدر چین اور امریکا اپنی عوام کی ترقی کیلئے کام کرنا چاہتے ہیں: صدر ٹرمپ امریکا، ایران کی ڈیڈ لاک ختم کرنیکی کوششیں، جنگ کے خاتمے کیلئے مذاکرات پر غور لبنانی وزیراعظم کی ایرانی صدر سے ملاقات، خودمختاری کے احترام پر زور لانگ مارچ کی تیاریوں پر اپوزیشن کی بڑی بیٹھک، خیبرپختونخوا کی صورتحال کا جائزہ نیتن یاہو کا جہاز گزرنے کیوں دیا؟ ایمنسٹی انٹرنیشنل کا فرانس پر دوہرے معیار کا الزام 80 ممالک کا آبنائے ہرمز کھولنے کا مطالبہ، ایران، حوثیوں کے حملوں کی شدید مذمت

ایران پر بھرپور فوجی حملوں کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں: ٹرمپ

Web Desk

1 August 2026

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے انکشاف کیا ہے کہ امریکا ایران پر مزید اور شدید ترین فوجی حملوں کی باقاعدہ منصوبہ بندی کر رہا ہے۔ کابینہ کے اجلاس کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی صدر نے واضح کیا کہ ان کارروائیوں کا بنیادی مقصد ایرانی حکومت کو ہتھیار ڈالنے اور مکمل تسلیمِ شکست پر مجبور کرنا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایرانی اشتعال انگیزیوں کا تسلسل اب برداشت سے باہر ہوتا جا رہا ہے۔

صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ایران کے ساتھ کسی معاہدے یا ڈیل پر سے اعتماد ختم ہو چکا ہے کیونکہ ایرانی حکام مسلسل جھوٹ بولتے اور کیے گئے وعدوں سے مکر جاتے ہیں۔ جنگ بندی سے متعلق سوال پر انہوں نے صاف الفاظ میں کہا کہ امریکا کسی بھی قسم کی جنگ بندی کے بجائے صرف اور صرف مکمل فتح کا خواہاں ہے۔ انہوں نے مزید دعویٰ کیا کہ اب تک کے امریکی حملوں میں ایرانی بحریہ، فضائیہ اور ایئر ڈیفنس سسٹم کا بڑا حصہ تباہ ہو چکا ہے اور واشنگٹن کسی صورت تہران کو جوہری ہتھیار حاصل کرنے کی اجازت نہیں دے گا۔

بعد ازاں امریکی میڈیا سے گفتگو کے دوران صدر ٹرمپ نے ایران کے خلاف جاری فوجی حکمت عملی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ معرکہ ان کے حق میں جا رہا ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ شدید امریکی دباؤ اور حملوں کے باعث اب ایران کے پاس پیچھے ہٹنے اور گھٹنے ٹیکنے کے سوا کوئی دوسرا راستہ نہیں بچے گا اور ایک وقت ایسا آئے گا کہ وہ خود تسلیم کریں گے کہ وہ مزید تاب نہیں لا سکتے۔