LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
افغانستان میں آزادی پسندوں کی کارروائیاں تیز، قندھار اور ہلمند میں طالبان نشانے پر ملک میں بجلی ایک روپے 11 پیسے فی یونٹ مہنگی کر دی گئی، نوٹیفکیشن جاری دوسرے ملازم میں نمونیا کی غیر مصدقہ اطلاع، روس نے طاعون کی وبا کا امکان مسترد کردیا پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان ایک ارب 21 کروڑ ڈالر کا سٹاف لیول معاہدہ طے خیبرپختونخوا میں گورنر راج نہیں نالائق حکومت مسلط ہے: فیصل کریم کنڈی سائبیریا میں طاعون کے مشتبہ کیس کی مانیٹرنگ شروع، ہر خطرے سے نمٹنے کے لیے تیار ہیں: امریکی CDC جنگ میں بے گھر لبنانیوں کی مدد کیلئے حزب اللہ کو ایران سے 20 کروڑ ڈالر موصول حوثیوں کے سعودی ایئرپورٹس پر حملوں کی دھمکیاں، امریکی شہریوں کو محتاط رہنے کی ہدایت روس کے یوکرین پر میزائل اور ڈرون حملے، بچوں سمیت 28 افراد ہلاک لبنان میں اقوام متحدہ کی عبوری امن فوج کی چوکی پر فائرنگ عالمی مالیاتی فنڈز کا جنگ سے متاثرہ یمن کیلئے 18 ماہ کا پروگرام منظور شام حوثیوں کیخلاف لڑنے کیلئے یمن میں اپنی فوج بھیجنے پر غور کر رہا ہے، امریکی نیوز ویب سائٹ روس میں طاعون کے دوسرے مشتبہ کیس کی اطلاعات، عالمی برادری شدید تشویش میں مبتلا روسی صدر پیوٹن نے امریکا سے کشیدگی کم کرنے کیلئے ایران کو معاونت کی پیشکش کر دی افغانستان میں تبدیلی ناگزیر اور بہت قریب ہے،گلبدین حکمت یار

جعلی اے آئی سرمایہ کاری سکیم، عارف حبیب گروپ کا سٹاک ایکسچینج کو انتباہی خط

Web Desk

31 July 2026

عارف حبیب لمیٹڈ نے اپنے نام کے غیر قانونی استعمال اور جعلی مصنوعی ذہانت (AI) سرمایہ کاری اسکیم کے خلاف پاکستان اسٹاک ایکسچینج (PSX) کو باضابطہ خط ارسال کرتے ہوئے عوام کو الرٹ جاری کر دیا ہے۔ کمپنی کے مطابق شرپسند عناصر عارف حبیب گروپ کا نام استعمال کر کے عوام کو فی ہفتہ 5 لاکھ روپے منافع دینے کا جھوٹا دعویٰ کر رہے ہیں اور جعلی اے آئی پلیٹ فارمز کے ذریعے فراڈ میں ملوث ہیں۔ خط میں وضاحت کی گئی ہے کہ کمپنی یا گروپ کا کسی بھی اے آئی انویسٹمنٹ اسکیم سے براہِ راست یا بالواسطہ کوئی تعلق نہیں ہے۔ عارف حبیب لمیٹڈ نے شہریوں کو خبردار کیا ہے کہ تمام باضابطہ اعلانات صرف سرکاری ویب سائٹ اور PSX کے ذریعے کیے جاتے ہیں، لہٰذا ایسی دھوکہ دہی پر مبنی پیشکشوں سے مکمل طور پر محتاط رہا جائے۔