LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
ملک میں بجلی ایک روپے 11 پیسے فی یونٹ مہنگی کر دی گئی، نوٹیفکیشن جاری دوسرے ملازم میں نمونیا کی غیر مصدقہ اطلاع، روس نے طاعون کی وبا کا امکان مسترد کردیا پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان ایک ارب 21 کروڑ ڈالر کا سٹاف لیول معاہدہ طے خیبرپختونخوا میں گورنر راج نہیں نالائق حکومت مسلط ہے: فیصل کریم کنڈی سائبیریا میں طاعون کے مشتبہ کیس کی مانیٹرنگ شروع، ہر خطرے سے نمٹنے کے لیے تیار ہیں: امریکی CDC جنگ میں بے گھر لبنانیوں کی مدد کیلئے حزب اللہ کو ایران سے 20 کروڑ ڈالر موصول حوثیوں کے سعودی ایئرپورٹس پر حملوں کی دھمکیاں، امریکی شہریوں کو محتاط رہنے کی ہدایت روس کے یوکرین پر میزائل اور ڈرون حملے، بچوں سمیت 28 افراد ہلاک لبنان میں اقوام متحدہ کی عبوری امن فوج کی چوکی پر فائرنگ عالمی مالیاتی فنڈز کا جنگ سے متاثرہ یمن کیلئے 18 ماہ کا پروگرام منظور شام حوثیوں کیخلاف لڑنے کیلئے یمن میں اپنی فوج بھیجنے پر غور کر رہا ہے، امریکی نیوز ویب سائٹ روس میں طاعون کے دوسرے مشتبہ کیس کی اطلاعات، عالمی برادری شدید تشویش میں مبتلا روسی صدر پیوٹن نے امریکا سے کشیدگی کم کرنے کیلئے ایران کو معاونت کی پیشکش کر دی افغانستان میں تبدیلی ناگزیر اور بہت قریب ہے،گلبدین حکمت یار کیمسٹری کا نوبیل انعام فرانس اور جاپان کے سائنسدانوں نے جیت لیا

نئے انتظامی یونٹس ہی مسائل کا حل، معاملہ عوام کے پاس لے جانا ہوگا: محسن نقوی

Web Desk

30 July 2026

وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے ‘پاکستان فرسٹ اکنامک سمٹ 2026‘ سے خطاب کرتے ہوئے زور دیا ہے کہ پاکستان میں درپیش مسائل کا واحد پائیدار حل نئے انتظامی یونٹس اور صوبوں کی تشکیل ہے اور اس معاملے کو عوامی سطح پر لانا ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ انتظامی اور سیاسی نظام معطل (کولیپس) ہو چکا ہے جس کی بنیادی اصلاحات اور ‘ری سیٹ’ ناگزیر ہیں۔ محسن نقوی نے واضح کیا کہ محض نوجوانوں کو لیپ ٹاپ یا ٹیبلیٹ دینے سے مسائل حل نہیں ہوں گے بلکہ وہ روزگار اور اپنے حقوق چاہتے ہیں؛ اگر نوجوان نسل منظم ہو گئی تو سب کچھ الٹ سکتی ہے۔ انہوں نے بزنس کمیونٹی کو سیاست اور پالیسی سازی میں متحرک کردار ادا کرنے کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ تمام سیاسی جماعتوں کو ایک میز پر بیٹھ کر نئے صوبوں اور ملکی استحکام کے لیے یکسو ہونا پڑے گا۔