LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
پاسداران انقلاب کا کویت میں امریکا کی علی السالم ایئربیس پر حملے کا دعویٰ علیم خان صرف بیان نہ دیں، استعفیٰ دے کر اپوزیشن بینچوں پر بیٹھیں: سوشل میڈیا صارفین کا شدید ردِعمل امریکا نے چین، بھارت، روس اور ایران کے اداروں پر نئی پابندیاں لگا دیں سینٹ کام نے ایران کے امریکی طیارے تباہ کرنے کے دعوے مسترد کر دیئے ہمارے مخالفین آپس میں کسی بات پر متفق نہیں، ہماری سیاست صرف ترقی ہے: احسن اقبال بھارت کی موجودہ قیادت نفرت کی سیاست سے اپنے ہی ملک کو نقصان پہنچا رہی ہے: سفیر فیصل نیاز ترمذی پٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ، نوٹیفکیشن جاری خضدار میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 4 دہشت گرد جہنم واصل بھارت فلسطین کیخلاف اسرائیل کو اسلحہ اور دفاعی پرزے فراہم کرتا رہا: ایمنسٹی انٹرنیشنل ترک وزیر خارجہ کی حماس کے نئے سربراہ خلیل الحیہ سے ملاقات، امن مذاکرات پر زور اسحاق ڈار اور سعودی وزیر خارجہ کا رابطہ، علاقائی اور عالمی صورتحال پر تبادلہ خیال وفاقی آئینی عدالت کا ریٹائرڈ ملازمین کے حق میں بڑا فیصلہ وزیراعظم کی بجلی چوری کے خاتمے کیلئے سخت اقدامات کی ہدایت کشمیر میں انتخابات کا فیصلہ بیلٹ سے ہونا چاہئے، بلٹ سے نہیں: بلاول بھٹو نئے انتظامی یونٹس ہی مسائل کا حل، معاملہ عوام کے پاس لے جانا ہوگا: محسن نقوی

ملک میں ہر تیسرا شہری ہیپاٹائٹس میں مبتلاہے،وفاقی وزیرصحت مصطفیٰ کمال

Web Desk

28 July 2026

وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال نے انکشاف کیا ہے کہ پاکستان میں اس وقت تقریباً 1 کروڑ 10 لاکھ افراد ہیپاٹائٹس کے مرض میں مبتلا ہیں، جبکہ حکومت نے ملک کو 2030ء تک ہیپاٹائٹس سی سے پاک کرنے کا ہدف مقرر کیا ہے۔ ورلڈ ہیپاٹائٹس ڈے کی مناسبت سے منعقدہ ایک خصوصی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے بتایا کہ ‘وزیراعظم ہیپاٹائٹس کنٹرول پروگرام’ کے تحت مریضوں کو 68 ہزار روپے مالیت کی ادویات اور 60 ہزار روپے تک کے ضروری ٹیسٹ بالکل مفت فراہم کیے جا رہے ہیں۔

وفاقی وزیر صحت نے کہا کہ پروگرام کے تحت اب تک 21 ہزار شہریوں کی اسکریننگ مکمل کی جا چکی ہے، جن میں سے 1700 افراد میں ہیپاٹائٹس کی تشخیص ہوئی ہے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ بروقت تشخیص اور علاج نہ ہونے کی صورت میں ہیپاٹائٹس، لیور کینسر (جگر کے کینسر) جیسی مہلک بیماری کی شکل اختیار کر سکتا ہے۔ اسکریننگ کا یہ عمل ابتدائی طور پر اسلام آباد، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں شروع کیا گیا ہے، جسے جلد ہی ملک کے تمام صوبوں تک پھیلایا جائے گا۔ مزید برآں، حکومت ایک نیا قانون متعارف کروا رہی ہے جس کے تحت 12 سال یا اس سے زائد عمر کے افراد کے ایسے تمام طبی پروسیجرز یا سرجری میں، جہاں جلد کو کاٹا جاتا ہو، ایچ آئی وی (ایڈز) اور ہیپاٹائٹس کے ٹیسٹ کروانا لازمی ہوں گے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ہیپاٹائٹس کے پھیلاؤ میں دنیا میں پہلے اور پولیو کے کیسز میں دوسرے نمبر پر ہے، جو کہ ایک قوم کے طور پر ہمارے لیے لمحہ فکر ہے اور اس سلسلے میں نیشنل ہیلتھ ایمرجنسی نافذ کرنے کی ضرورت ہے۔ انتظامی استحکام پر زور دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سیکرٹریز کی بار بار تبدیلی کے بجائے انہیں کم از کم 2 سے 3 سال تک ایک ہی عہدے پر کام کرنے دیا جانا چاہیے تاکہ صحت کے شعبے کی پالیسیوں اور منصوبوں پر مؤثر عملدرآمد ممکن بنایا جا سکے۔