LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
ٹرمپ کا جنوبی کوریا کے ساتھ مشترکہ فوجی مشقیں کم کرنے کا اعلان آئرلینڈ میں خوفناک ٹریفک حادثہ، 5 نوجوان ہلاک، 4 افراد زخمی سعودی عرب میں بدھ تک شدید گرمی، درجہ حرارت 50 ڈگری تک پہنچنے کی پیشگوئی عراق میں بس اور ٹرک میں تصادم، 7 سیاح جاں بحق، 23 زخمی آبنائے ہرمز میں تیل کے اخراج سے ماحولیاتی نقصان کھربوں ڈالر ہو سکتا ہے: ایران سعودی عرب میں قوانین کی خلاف ورزی پر 14 ہزار غیر ملکی گرفتار یہودی آباد کاروں کا مسجد اقصیٰ میں زبردستی تلمودی رسومات ادا کرنے کے واقعات میں اضافہ کانگو میں ایبولا وائرس کی وبا ہر 30 منٹ میں ایک جان لینے لگی: ڈبلیو ایچ او انڈونیشیا میں زلزلے سے اموات 51 ہو گئیں، 341 آفٹر شاک ریکارڈ امریکی ریاست انڈیانا میں طوفان، سیلاب سے 6 افراد ہلاک، لاکھوں افراد بجلی سے محروم چین نے انٹرنیٹ سیٹلائٹس کی نئی کھیپ خلا میں بھیج دی یمن میں 48 گھنٹوں کے دوران 200 سے زائد حوثی باغی ہلاک ہو گئے ٹرمپ انتظامیہ کے ایران سے خفیہ رابطوں کا انکشاف افغانستان کا کابل میں امریکی سفارتخانہ کھولنے کا مطالبہ، واشنگٹن کا صاف انکار سرسبز پہاڑ اور شفاف پانی ہی سب سے مستحکم سرمایہ کاری ہے: یاسمین فواد

کوٹلی میں امن و امان برقرار نہ رکھنے پر ڈپٹی کمشنر اور ایس ایس پی معطل

Web Desk

28 July 2026

آزاد جموں و کشمیر حکومت نے ضلع کوٹلی میں امن و امان کی بگرتی صورتِ حال اور فرائض میں غفلت برتنے پر سخت انتظامی ایکشن لیتے ہوئے ڈپٹی کمشنر کوٹلی راجہ عمران شاہین اور ایس ایس پی کوٹلی عدیل احمد لنگڑیال کو فوری طور پر عہدوں سے معطل کر دیا ہے۔

سرکاری ذرائع کے مطابق یہ بڑا فیصلہ ضلع میں لا اینڈ آرڈر کی صورتِ حال کو مؤثر انداز میں برقرار رکھنے میں ناکامی اور انتظامی ذمہ داریوں میں عدم توجہی کے باعث عمل میں لایا گیا ہے۔ حکومت کی جانب سے فوری طور پر عثمان صارم کو ضلع کوٹلی کا نیا ڈپٹی کمشنر مقرر کر دیا گیا ہے، اور توقع ظاہر کی جا رہی ہے کہ اس نئی تعیناتی کے ساتھ ہی انتظامی امور کو بہتر بنانے اور علاقے میں امن کی بحالی کے لیے ہنگامی اقدامات کیے جائیں گے۔

ذرائع نے مزید بتایا ہے کہ حکومتی سطح پر یہ واضح پیغام دیا گیا ہے کہ عوام کے جان و مال کا تحفظ اور قانون کی عملداری ریاست کی اولین ترجیح ہے۔ کسی بھی سطح پر افسران کی غفلت يا کوتاہی کو برداشت نہیں کیا جائے گا اور انتظامی کارکردگی کی بہتری کے لیے آئندہ بھی ایسے سخت اقدامات متوقع ہیں۔