بھائی کی جان بچانے والی 13 سالہ بہن نہر میں ڈوب کر جاں بحق
Web Desk
28 July 2026
خیرپور ٹامیوالی کے قریب ایک انتہائی دل دہلا دینے والا اور افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے جہاں اپنے بھائی کی جان بچاتے ہوئے 13 سالہ کمسن لڑکی خود نہر میں ڈوب گئی۔ ریسکیو 1122 کے مطابق 13 سالہ انیلا اپنے دو بھائیوں کے ساتھ نہر سے پانی بھرنے گئی تھی جہاں یہ دردناک حادثہ پیش آیا۔
حکام کا کہنا ہے کہ نہر پر پہنچ کر دونوں بھائی نہانے کے لیے پانی میں اتر گئے، اسی دوران ایک بھائی کا پاؤں پھسل گیا اور وہ ڈوبنے لگا۔ بہن انیلا نے بے مثال بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے نہر میں چھلانگ لگا دی اور ڈوبتے ہوئے بھائی کو محفوظ طریقے سے کنارے تک پہنچا کر اس کی جان بچا لی، تاہم وہ خود پانی کے تیز بہاؤ کی زد میں آ کر ڈوب گئی۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کے غوطہ خور اور امدادی ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچ گئیں اور نہر میں لڑکی کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن کا آغاز کر دیا۔ ریسکیو حکام کے مطابق آخری اطلاعات تک انیلا کو نکالنے کے لیے سرچ آپریشن جاری تھا اور تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں
متعلقہ عنوانات
حکومت کا پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 2 روپے فی لیٹر کمی کا اعلان، نئی قیمتوں کا اطلاق 17 نومبر کو ایک روز کے لیے ہوگا
16 November 2026
امیرِ تبلیغی جماعت مولانا نذر الرحمن کی نمازِ جنازہ لاہور میں ادا کر دی گئی، اندرون و بیرونِ ممالک سے لاکھوں افراد کی شرکت
16 November 2026
اڈیالہ جیل میں خاتون قیدی کے سیل سے 7 چھوٹے سانپ نکلنے کی خبر بے بنیاد اور من گھڑت قرار: سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل
16 November 2026
10 ویں پاکستان صنعتی نمائش اختتام پذیر، 150 ملکی و غیر ملکی کمپنیوں کی شرکت
16 November 2026
اگر بانی کو کچھ ہوا تو حکمران اور انہیں قید رکھنے والے تمام افراد ذمہ دار ہوں گے: علامہ ناصر عباس
16 November 2026
اسحاق ڈار اور ایرانی وزیر خارجہ کی ملاقات، دوطرفہ تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
16 November 2026
پاکستان خطے میں ترقی، امن اور استحکام کیلئے کردار ادا کرتا رہے گا: اسحاق ڈار
16 November 2026
پنجاب دھی رانی پروگرام، ساہیوال میں 89 جوڑوں کی اجتماعی شادیوں کی تقریب
16 November 2026