سپریم کورٹ نے چودھری پرویز الہٰی کی ضمانت منسوخی کی اپیل نمٹا دی
Web Desk
28 July 2026
سپریم کورٹ نے حکومتِ پنجاب کی جانب سے پاکستان تحریکِ انصاف کے مرکزی صدر و سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کی ضمانت منسوخی کی درخواست نمٹا دی، جبکہ محمد خان بھٹی کی ضمانت منسوخی کی اپیل خارج کر دی۔ پنجاب اسمبلی میں غیر قانونی بھرتیوں سے متعلق کیس کی سماعت چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں ہوئی۔ دورانِ سماعت پراسیکیوٹر جنرل پنجاب نے موقف اپنایا کہ ملزمان 18 مرتبہ التوا حاصل کر کے ٹرائل کورٹ میں پیش نہیں ہو رہے، جس پر وکیلِ صفائی علی ظفر نے عدالت کو بتایا کہ پرویز الٰہی 1 سال جیل میں رہے اور کیس میں نہ ہی فردِ جرم عائد ہوئی اور نہ شواہد پیش کیے گئے ہیں۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ قانون سے غلط فائدہ اٹھانے کی اجازت نہیں دی جا سکتی اور اگر ملزمان پیش نہیں ہوتے تو ٹرائل کورٹ کو ضمانت منسوخ کرنے کا اختیار حاصل ہے۔ عدالتِ عظمیٰ نے ٹرائل کورٹ کو 2 ہفتوں کے اندر کیس کی سماعت کرنے کی ہدایت جاری کر دی۔
متعلقہ عنوانات
حکومت کا پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 2 روپے فی لیٹر کمی کا اعلان، نئی قیمتوں کا اطلاق 17 نومبر کو ایک روز کے لیے ہوگا
16 November 2026
امیرِ تبلیغی جماعت مولانا نذر الرحمن کی نمازِ جنازہ لاہور میں ادا کر دی گئی، اندرون و بیرونِ ممالک سے لاکھوں افراد کی شرکت
16 November 2026
اڈیالہ جیل میں خاتون قیدی کے سیل سے 7 چھوٹے سانپ نکلنے کی خبر بے بنیاد اور من گھڑت قرار: سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل
16 November 2026
10 ویں پاکستان صنعتی نمائش اختتام پذیر، 150 ملکی و غیر ملکی کمپنیوں کی شرکت
16 November 2026
اگر بانی کو کچھ ہوا تو حکمران اور انہیں قید رکھنے والے تمام افراد ذمہ دار ہوں گے: علامہ ناصر عباس
16 November 2026
اسحاق ڈار اور ایرانی وزیر خارجہ کی ملاقات، دوطرفہ تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
16 November 2026
پاکستان خطے میں ترقی، امن اور استحکام کیلئے کردار ادا کرتا رہے گا: اسحاق ڈار
16 November 2026
پنجاب دھی رانی پروگرام، ساہیوال میں 89 جوڑوں کی اجتماعی شادیوں کی تقریب
16 November 2026