ایچ آئی وی سے بچاؤ کی کم قیمت دوا، بڑی خبر آگئی
Web Desk
26 July 2026
امریکی دوا ساز کمپنی ‘مرک’ (Merck) نے ایچ آئی وی (HIV-1) سے بچاؤ کے لیے ایک انقلابی ماہانہ گولی ‘الیماٹراویر’ (Alimatravir) کی کم قیمت پر فراہمی کے لیے 129 کم اور متوسط آمدنی والے ممالک کے لیے 7 دوا ساز اداروں کے ساتھ رائلٹی فری لائسنسنگ معاہدے کر لیے ہیں۔ ان میں بھارت اور افریقہ کے دوا ساز ادارے شامل ہیں۔ ‘الیماٹراویر’ فی الوقت تیسرے مرحلے کے کلینیکل ٹرائلز میں ہے، جس کے نتائج آئندہ سال کی دوسری ششماہی میں متوقع ہیں۔ اگر ٹرائلز کامیاب رہے تو یہ دوا ماہانہ صرف ایک گولی کے استعمال سے ایچ آئی وی سے تحفظ فراہم کر سکے گی اور کھانے کے ایک گھنٹے اندر اپنا اثر دکھانا شروع کر دے گی۔ عالمی ادارے یو این ایڈز کے مطابق دنیا بھر میں کروڑوں افراد اس بیماری کے ساتھ زندگی گزار رہے ہیں، اور اس اقدام سے غریب ممالک میں سستی دوا کی بااسانی دستیابی ممکن ہو سکے گی۔
متعلقہ عنوانات
وزیراعظم کا ملائیشین ہم منصب سے رابطہ،تجارت اور سرمایہ کاری بڑھانے پر اتفاق
21 August 2026
فیلڈ مارشل سے جمہوریہ کانگو کے دفاعی وفد کی ملاقات، سکیورٹی تعاون بڑھانے پر اتفاق
21 August 2026
پاکستان سمیت 12 ممالک کی شمال مغربی شام میں اسرائیلی فضائی حملے کی شدید مذمت
21 August 2026
اپوزیشن کا 27 ستمبر کا احتجاج اور لانگ مارچ برقرار رکھنے کا فیصلہ
21 August 2026
حکومت کیخلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کرنے جا رہے ہیں: سہیل آفریدی
21 August 2026
بلوچستان کے مسائل ڈائیلاگ سے حل ہونے چاہئیں، وسائل پر پہلا حق عوام کا ہے: وزیراعظم
21 August 2026
بلوچستان میں 10 انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کے دوران 37 دہشتگرد ہلاک
21 August 2026
اپوزیشن جماعتوں کے نئے الائنس کا معاملہ، اہم مشاورتی اجلاس آج ہوگا
21 August 2026