بھارت میں مون سون کا شدید سپیل، ریاست گجرات میں سیلابی صورتحال
Web Desk
24 July 2026
بھارت میں مون سون کے شدید سپیل کے باعث ریاست گجرات میں سنگین سیلابی صورتحال پیدا ہو گئی ہے، جس کے نتیجے میں سورت، احمد آباد اور نوساڑی کے متعدد علاقے پانی میں ڈوب گئے ہیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق موسلا دھار بارشوں کی وجہ سے سڑکیں، کچی آبادیاں اور گاڑیاں زیرِ آب آ گئی ہیں، جبکہ کئی مقامات پر 10 فٹ تک پانی جمع ہونے کی اطلاعات ہیں۔ احمد آباد میں 25 سال بعد ایسی بدترین سیلابی صورتحال کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، جس پر متاثرین نے حکومتی اقدامات کو ناکافی قرار دیتے ہوئے احتجاج کیا ہے۔ اس وقت بھارتی فوج اور این ڈی آر ایف کی ٹیمیں ریسکیو آپریشن کے ذریعے شہریوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کر رہی ہیں۔ دوسری جانب بھارتی محکمہ موسمیات نے گجرات میں غیر معمولی شدید بارشوں کا ریڈ الرٹ جاری کر رکھا ہے۔
متعلقہ عنوانات
وزیراعظم شہباز شریف نے وزرا کی جانب سے حالیہ بیان بازی کا نوٹس لے لیا
24 November 2026
سال 2026 کی تیسری اور آخری قومی انسدادِ پولیو مہم 12 سے 18 دسمبر تک ملک بھر میں چلائی جائے گی
24 November 2026
جنوبی پنجاب میں خشک سالی کا خدشہ؛ پی ڈی ایم اے کا الرٹ جاری
24 November 2026
نیویارک: ٹرمپ کے قتل کی مبینہ سازش کے مقدمے میں پاکستانی شہری آصف مرچنٹ کو 27 سال سے زائد قید کی سزا
24 November 2026
برطانیہ سے پنشن لینے والی آخری پاکستانی خاتون 107 برس کی عمر میں انتقال کر گئی
24 November 2026
بابا گرو نانک کا جنم دن: صدر و وزیراعظم کا امن، مساوات اور بین المذاہب ہم آہنگی پر زور
24 November 2026
ایس آئی ایف سی کی معاونت؛ پاک جنوبی افریقا معاشی و تجارتی تعاون کے نئے امکانات
24 November 2026
پاکستان اور اٹلی میں شعبہ ماربل و معدنی میں تکنیکی تعاون کے فروغ میں پیشرفت
24 November 2026