LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی فورسز کی صحافیوں پر آنسو گیس کی شیلنگ غزہ میں 24 گھنٹوں کے دوران اسرائیلی بمباری سے کم از کم 7 فلسطینی شہید برطانیہ امریکا کی حمایت کرتا ہے تو وہ یقینی اور جائز ہدف بن جائے گا، ایران حالیہ ایرانی حملوں میں 200 سے زائد امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ترجمان پاسداران انقلاب ایران کا سعودی عرب یمن تنازع بات چیت سے حل کرنے کا مطالبہ ملک بھر میں بارشیں، چھتیں گرنے اور کرنٹ لگنے سے مزید 19 افراد جاں بحق مودی سرکار کا کشمیر، منی پور کے بعد نئی دہلی میں شہریوں پر پیلٹ گن کا وحشیانہ استعمال پاسداران انقلاب کا امریکی اڈوں پر 11 جنگی طیارے اور ہیلی کاپٹر تباہ کرنے کا دعویٰ ایران کا یورپی یونین کو دوٹوک جواب، انسانی حقوق پر مؤقف مسترد پٹرولیم ڈویژن کا پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں برقراررکھنے کا اعلان اسحاق ڈار اور سعودی وزیر خارجہ کا رابطہ، خطے میں امن و استحکام پر اتفاق ایران کا امریکا کو دوٹوک پیغام، کارروائیاں ہتھیار ڈالنے تک جاری رکھنے کا اعلان پٹرول سستا کرو، لیوی ختم کرو، 7 اگست کو ملک گیر احتجاج ہوگا: حافظ نعیم الرحمان ووٹ حقِ حاکمیت، حقِ ملکیت اور حقِ روزگار کا، کشمیری27 جولائی کو تیر پر مہر لگائیں: بلاول اسحاق ڈار کامیاب سفارتی دورے مکمل کرکے وطن واپس پہنچ گئے

ٹانک حملے کے پولیس شہداء کی سرکاری اعزاز کے ساتھ نماز جنازہ ادا

Web Desk

24 July 2026

مانجھی خیل چیک پوسٹ پر دہشت گرد حملے میں شہید ہونے والے پولیس اہلکاروں کی نمازِ جنازہ پولیس لائن ٹانک میں مکمل سرکاری اعزاز کے ساتھ ادا کر دی گئی ہے۔ نمازِ جنازہ میں آئی جی خیبرپختونخوا، چیف سیکرٹری، وزیراعلیٰ کے معاونِ خصوصی طارق سعید مروت اور دیگر اعلیٰ سول و پولیس حکام نے شرکت کی۔ اس موقع پر پولیس کے چاق و چوبند دستے نے شہداء کو سلامی پیش کی اور ان کی عظیم قربانیوں کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔ بعد ازاں آئی جی کے پی کے اور چیف سیکرٹری نے حملے میں زخمی ہونے والے پولیس جوانوں کی عیادت کی، ان میں مالی معاونت تقسیم کی اور ان کے تمام مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔