LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
پاکستان اور قطرموجودہ کشیدگی کم کرنے میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں: اسماعیل بقائی عمران خان کی صحت اور جیل ملاقاتوں کی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کی تیاریاں مکمل، پولنگ ڈے کا فیصلہ 20 اگست کو متوقع پٹرولیم لیوی کے خلاف جماعت اسلامی کا دھرنا دوسرے روز میں داخل پشاور ہائیکورٹ کے 4 مستقل ہونے والے ججز نے حلف اٹھا لیا سکیورٹی فورسز کا بلوچستان میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 2 دہشت گرد ہلاک طالبان حکومت خود خطے کو غیر مستحکم کرنے کیلئے پراکسی بن چکی ہے: عاصم افتخار عمرہ زائرین اور ورکرز کیلئے پاکستانی سفارت خانے کی اہم ہدایات وفاقی حکومت کے قرضوں میں 18ہزار ارب روپے سے زائد کا اضافہ آئل ٹینکرز پر حالیہ حملے، آبنائے ہرمز سے تجارتی جہازوں کی آمدورفت میں شدید کمی ٹرمپ کا جنوبی کوریا کے ساتھ مشترکہ فوجی مشقیں کم کرنے کا اعلان آئرلینڈ میں خوفناک ٹریفک حادثہ، 5 نوجوان ہلاک، 4 افراد زخمی سعودی عرب میں بدھ تک شدید گرمی، درجہ حرارت 50 ڈگری تک پہنچنے کی پیشگوئی عراق میں بس اور ٹرک میں تصادم، 7 سیاح جاں بحق، 23 زخمی آبنائے ہرمز میں تیل کے اخراج سے ماحولیاتی نقصان کھربوں ڈالر ہو سکتا ہے: ایران

صرف بینک اکاؤنٹ میں رقم منتقلی انسانی سمگلنگ کا ثبوت نہیں، لیبیا کشتی حادثے کے ملزم کی ضمانت منظور

Web Desk

24 July 2026

لاہور ہائیکورٹ نے لیبیا کشتی حادثہ اور انسانی سمگلنگ کیس کے ملزم محمد طاہر کی 5 لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض بعد از گرفتاری ضمانت منظور کر لی ہے۔ جسٹس محمد امجد رفیق کی جانب سے جاری کردہ 10 صفحات پر مشتمل تحریری فیصلے میں قرار دیا گیا ہے کہ صرف کسی شخص کے بینک اکاؤنٹ میں رقم کی منتقلی انسانی سمگلنگ میں ملوث ہونے کا حتمی ثبوت نہیں، بلکہ یہ محض ایک مشکوک صورتحال پیدا کر سکتی ہے۔ عدالت نے ایف آئی اے کی تفتیش پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ محض شبہ یا قیاس آرائی کافی نہیں، بلکہ استغاثہ کو واٹس ایپ چیٹس، کال ریکارڈ اور ڈیجیٹل شواہد جیسے آزاد اور ٹھوس ثبوتوں کے ذریعے ملزم کے دانستہ اور فعال کردار کو ثابت کرنا ہوگا۔ فیصلے میں مزید کہا گیا کہ اپریل 2026 کے لیبیا کشتی حادثے کے اس مقدمے میں ملزم کے خلاف شواہد مزید تفتیش کے زمرے میں آتے ہیں، جبکہ بین الاقوامی سطح پر قانونی معاونت نہ لینا تفتیشی ادارے کی ناکامی ہے۔ عدالت نے واضح کیا کہ یہ آبزرویشنز ابتدائی نوعیت کی ہیں اور ٹرائل کے حتمی فیصلے پر اثر انداز نہیں ہوں گی