LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
پٹرول سستا کرو، لیوی ختم کرو، 7 اگست کو ملک گیر احتجاج ہوگا: حافظ نعیم الرحمان ووٹ حقِ حاکمیت، حقِ ملکیت اور حقِ روزگار کا، کشمیری27 جولائی کو تیر پر مہر لگائیں: بلاول اسحاق ڈار کامیاب سفارتی دورے مکمل کرکے وطن واپس پہنچ گئے آزاد کشمیر انتخابات: 27 جولائی کو عام تعطیل کا اعلان، پہلے مرحلے کی پولنگ ہوگی سندھ کو 18 برسوں میں 22 ہزار ارب روپے ملے، کراچی کو صرف 3 فیصد دیا گیا: مصطفیٰ کمال یمنی حوثیوں نے الحدیدہ پر حملے کے بعد سعودی شہر جازان پر میزائل داغ دیا امریکا اور برطانیہ آبنائے ہرمز میں بحری اتحاد کی تیاری کر رہے ہیں: امریکی میڈیا چناب اور راوی میں طغیانی، کئی دیہات زیر آب، ہزاروں ایکڑ پر فصلیں متاثر اسحاق ڈار کی کرغز، تاجک، ازبک، قازق اور بیلاروسی ہم منصبوں سے ملاقاتیں، باہمی تعاون پر اتفاق لاہور: گھر کی چھت گرنے سے بچوں سمیت تین افراد جاں بحق، ایک زخمی خطے میں پائیدار امن کیلئے پاکستان کی مشترکہ کوششیں جاری ہیں، محسن نقوی خام تیل کی قیمتیں 2 ماہ کی بلند ترین سطح پرپہنچ گئیں صنعتی شعبے میں تیزی، بڑے پیمانے کی مینوفیکچرنگ میں 5.77 فیصد اضافہ ایران اس وقت امریکا سے رابطے میں ہے، معاہدہ کرنا چاہتا ہے: ٹرمپ ایچ ون بی (H-1B) ویزا پر 100,000 ڈالر فیس کا معاملہ: امریکی اپیلز کورٹ نے ٹرمپ انتظامیہ کی درخواست مسترد کر دی

24 سے 28 جولائی کے دوران پنجاب، خیبر پختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں بارشوں کا نیا سلسلہ متوقع

Web Desk

24 July 2026

محکمہ موسمیات نے ملک میں مون سون ہواؤں کے داخلے کے پیشِ نظر آج شام سے پیر تک مختلف علاقوں میں آندھی اور بارش کی پیشگوئی جاری کر دی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق 24 سے 27 جولائی کے دوران اسلام آباد، راولپنڈی، خطۂ پوٹھوہار، پنجاب کے بیشتر اضلاع، خیبر پختونخوا کے بالائی علاقوں اور بلوچستان کے شمالی اضلاع میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ علاوہ ازیں، 24 سے 28 جولائی کے دوران کشمیر اور گلگت بلتستان میں موسلا دھار بارش کی توقع ہے، جس کے پیشِ نظر بالائی و پہاڑی علاقوں میں معمولاتِ زندگی اور آمدورفت متاثر ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔