نیویارک: نقاب پوش ڈکیت نے کیب ڈرائیور کے چہرے پر گولی مار دی، پولیس کی ملزم کی تلاش میں چھاپے
Web Desk
24 July 2026
امریکی شہر نیویارک کے علاقے بروکپین میں مسلح ڈکیتی کے دوران ایک نقاب پوش ملزم نے 21 سالہ ٹیکسی ڈرائیور کو چہرے پر گولی مار دی اور نقدی لوٹ کر فرار ہو گیا۔ نیویارک پولیس کے مطابق یہ واقعہ ہفتے کی صبح تقریباً چار بجے پیش آیا، جب ملزم نے ایک ٹی ایل سی لائسنس یافتہ کیب کو نشانہ بنایا۔
پولیس حکام نے بتایا کہ مسلح ملزم گاڑی میں سوار ہوا اور ڈرائیور کو دھمکا کر پیسے اور گاڑی کی چابیاں مانگیں۔ جیسے ہی 21 سالہ ڈرائیور نے گاڑی سے باہر نکلنے کی کوشش کی، ملزم نے فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں گولی ڈرائیور کے چہرے پر لگی۔ ملزم گاڑی سے غیر معلوم رقم لوٹنے کے بعد پیدل فرار ہو گیا۔
اطلاع ملتے ہی ہنگامی طبی عملہ (EMS) موقع پر پہنچ گیا اور زخمی ڈرائیور کو مقامی ہسپتال منتقل کیا جہاں اس کی حالت مستحکم بتائی جاتی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ خوش قسمتی سے یہ فائرنگ جان لیوا ثابت نہیں ہوئی۔
نیویارک پولیس (NYPD) نے ملزم کا خاکہ اور معلومات عام کرتے ہوئے عوام سے مدد کی اپیل کی ہے۔ پولیس کے مطابق ملزم نے نیلی شارٹس، سیاہ سویٹ شرٹ، سیاہ سرجیکل ماسک اور سیاہ جوتے پہن رکھے تھے اور اس کے پاس ایک سیاہ بیک پیک بھی تھا۔ پولیس نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ ملزم سے متعلق کسی بھی قسم کی معلومات رکھنے والے افراد کرائم اسٹاپرز ہاٹ لائن پر رابطہ کریں
متعلقہ عنوانات
اسٹیٹ بینک اور بینکنگ انڈسٹری کا اوورسیز پاکستانیوں کے لیے ‘پاسبان ریمیٹنس ریوارڈز اسکیم’ کا اجراء
25 September 2026
میر رضا کے اہلخانہ کی سینئر پولیس افسران کو طلب کرنے کی درخواست مسترد
25 September 2026
بحرالکاہل میں بننے والا طوفان، نولو کیٹیگری 1 کے سمندری طوفان میں تبدیل
25 September 2026
این ڈی ایم اے کا 25 سے 30 ستمبر تک ملک کے بالائی علاقوں میں شدید بارشوں اور سیلاب کا الرٹ جاری
25 September 2026
سعودیہ پر حوثی حملوں کے بعد سعودی عرب، ترکیہ اور پاکستان کے اعلیٰ فوجی حکام کا ہنگامی اجلاس طلب
25 September 2026
عباس عراقچی کی روسی وزیر خارجہ سے ملاقات، تنازع کے سفارتی حل پر زور
25 September 2026
پی ٹی آئی آج یا کل اسلام آباد مارچ ختم کرنے کا اعلان کردے گی: فیصل کریم کنڈی
25 September 2026
موسمیاتی اہداف کے ثمرات عوام اور مقامی کمیونٹیز تک پہنچنے چاہیے، وزیرخزانہ
25 September 2026