نواز شریف آج میرپور میں انتخابی جلسے سے خطاب کریں گے
Web Desk
23 July 2026
آزاد جموں و کشمیر کے عام انتخابات 2026ء کے پہلے مرحلے کے سلسلے میں میرپور ڈویژن میں پولنگ 27 جولائی کو منعقد کی جائے گی، جس کے لیے سیاسی سرگرمیاں عروج پر پہنچ گئی ہیں۔ انتخابی مہم کو تیز کرتے ہوئے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد و سابق وزیراعظم میاں نواز شریف 24 جولائی کو قائدِ اعظم سٹیڈیم میرپور میں ایک عظیم الشان جلسے سے خطاب کریں گے۔
جلسے میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سمیت مسلم لیگ (ن) کے مرکزی اور آزاد کشمیر کے تمام سینئر رہنما شرکت کریں گے۔ قائدِ اعظم سٹیڈیم میں جلسے کی تیاریاں تیز کر دی گئی ہیں، جہاں سٹیج کی تیاری اور دیگر انتظامات کے لیے کنٹینرز اور سکیورٹی آلات پہنچا دیے گئے ہیں۔ لیگ کے مقامی رہنماؤں کے مطابق یہ جلسہ میرپور میں مسلم لیگ (ن) کی انتخابی مہم کے لیے اہم موڑ ثابت ہوگا۔
متعلقہ عنوانات
حکومت اور اپوزیشن میں معقول دوریاں ہونی چاہئیں، مخالفت برائے مخالفت نہیں: مولانا فضل الرحمان
18 August 2026
سپریم کورٹ کا بانی کے علاج سے متعلق تحریری فیصلہ جاری، میڈیکل بورڈ تشکیل دینے کا حکم
18 August 2026
پاکستان اور روس کے درمیان کلیدی شعبوں میں تعاون اور رابطے جاری رکھنے پر اتفاق
18 August 2026
سپریم کورٹ کا فیصلہ شاندار اور تاریخی، سیاسی بے چینی ختم ہوگی: شیخ رشید
18 August 2026
عدالتی حکم پر مکمل عمل، بانی کی صحت پر سیاست نہیں کریں گے: پی ٹی آئی
18 August 2026
دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاکستانی قوم نے 90 ہزار جانوں کی قربانیاں دیں، عطا تارڑ
18 August 2026
پیٹرول مزید مہنگا ہونے پر جماعت اسلامی کی کل ملک گیر ہڑتال کی دھمکی
18 August 2026
مردہ مرغیاں بیچنے کا کیس: عدالت نے ملزم کی ضمانت مسترد کر دی
18 August 2026