مون سون 2026، این ڈی ایم اے کا ہنگامی تیاریوں کا جائزہ
Web Desk
23 July 2026
قومی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کے نیشنل ایمرجنسیز آپریشن سینٹر (NEOC) میں ایمرجنسی رسپانس کمیٹی کا چوتھا اجلاس منعقد ہوا، جس میں ملک بھر میں مون سون 2026ء کی ممکنہ بارشوں، سیلابی صورتحال اور ادارہ جاتی تیاریوں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اجلاس کی صدارت وفاقی وزیرِ منصوبہ بندی پروفیسر احسن اقبال نے کی، جبکہ وفاقی وزیرِ اطلاعات عطا تارڑ نے ویڈیو لنک کے ذریعے اور وفاقی وزیرِ آبی وسائل میاں معین وٹو اور چیئرمین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل انعام حیدر ملک سمیت دیگر اعلیٰ حکام نے بالمشافہ شرکت کی۔
چیئرمین این ڈی ایم اے اور صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹیز (PDMAs) نے اجلاس کو اپنے فیلڈ دوروں، ریسکیو، ریلیف اور انخلا کے منصوبوں کے بارے میں بریفنگ دی۔ چیئرمین نے واضح کیا کہ قومی سطح پر تمام متعلقہ صوبائی محکموں سے مربوط رابطے قائم ہیں تاکہ کسی بھی ہنگامی حالت میں بروقت امداد فراہم کی جا سکے۔ کمیٹی نے سڑکوں کی بحالی، بجلی کی بلاتعطل فراہمی، ڈیموں کی نگرانی، عوامی آگاہی مہمات اور حسّاس انفراسٹرکچر کی حفاظت کے لیے بین الادارہ جاتی تعاون کو مزید سخت بنانے اور انسانی جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کی ہدایت کی۔
متعلقہ عنوانات
ملک بھر میں بارشیں، چھتیں گرنے اور کرنٹ لگنے سے مزید 19 افراد جاں بحق
26 July 2026
پٹرولیم ڈویژن کا پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں برقراررکھنے کا اعلان
26 July 2026
اسحاق ڈار اور سعودی وزیر خارجہ کا رابطہ، خطے میں امن و استحکام پر اتفاق
26 July 2026
امریکی ارکان کانگریس کا دورہ پاکستان ، تاریخ، ثقافت میں اظہار دلچسپی
26 July 2026
پٹرول سستا کرو، لیوی ختم کرو، 7 اگست کو ملک گیر احتجاج ہوگا: حافظ نعیم الرحمان
25 July 2026
ووٹ حقِ حاکمیت، حقِ ملکیت اور حقِ روزگار کا، کشمیری27 جولائی کو تیر پر مہر لگائیں: بلاول
25 July 2026
اسحاق ڈار کامیاب سفارتی دورے مکمل کرکے وطن واپس پہنچ گئے
25 July 2026
شیروں کا جذبہ پیسوں سےخریدا نہیں جاسکتا، مریم اورنگزیب
25 July 2026