ازخود دوائیں مہنگی کرنے والی فارما کمپنیوں کے گرد گھیرا تنگ
Web Desk
23 July 2026
ملک میں ڈی ریگولیٹڈ ادویات کی قیمتوں میں شدید اضافے کے معاملے پر حکومت نے سخت نوٹس لیتے ہوئے فارما کمپنیوں سے جواب طلب کر لیا ہے۔ ذرائع کے مطابق ادویات کی قیمتوں میں کم از کم 76.8 فیصد اور زیادہ سے زیادہ 1621 فیصد تک کا ہوشربا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جس پر ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی (ڈریپ) نے 50 فیصد سے زائد اضافہ کرنے والی 37 نیشنل اور ملٹی نیشنل فارما کمپنیوں کو شوکاز نوٹسز جاری کر دیے ہیں۔ وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال کے مطابق یہ نوٹسز ان کی ہدایت پر جاری کیے گئے ہیں تاکہ کمپنیوں سے اس بے تحاشا اضافے کی وجوہات معلوم کی جا سکیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ کل 92 دواؤں کی قیمتیں بڑھانے پر یہ اقدامات کیے گئے ہیں، جن میں سے 12 کمپنیوں نے 35 ادویات کے حوالے سے اپنے جوابات جمع کرا دیے ہیں، 2 نے مہلت مانگی ہے جبکہ جواب نہ دینے والی 23 کمپنیوں کو ریمائنڈر جاری کر دیے گئے ہیں۔ تمام کمپنیوں کے جوابات موصول ہونے کے بعد حکومت آئندہ کا حتمی لائحہ عمل طے کرے گی۔
متعلقہ عنوانات
ایران نے عراق کے ذریعے بھیجی گئی امریکی جنگ بندی کی تجویز مسترد کر دی، امریکی اخبار کا دعویٰ
24 July 2026
خیبر پختونخوا میں بارشوں اور فلش فلڈ سے تباہی، 28 افراد جاں بحق، 47 گھر متاثر
24 July 2026
24 سے 28 جولائی کے دوران پنجاب، خیبر پختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں بارشوں کا نیا سلسلہ متوقع
24 July 2026
ڈرگ پرائسنگ کابینہ کمیٹی کا اجلاس: ادویات کی قیمتوں سے متعلق فیصلے شفاف اور شواہد کی بنیاد پر کرنے کی ہدایت
24 July 2026
ایس سی او اجلاس کے موقع پر اسحاق ڈار کی چینی وزیرِ خارجہ سے ملاقات
24 July 2026
پاکستان میں دہشتگردی کے پیچھے بھارت کا ہاتھ، ہمسایہ ملک وسائل فراہم کر رہا ہے: وزیراعظم
24 July 2026
دریائے چناب میں سیلاب، تریموں ہیڈ پر پانی کی سطح بلند، چنیوٹ میں نہر میں شگاف سے فصلیں زیر آب
24 July 2026
افغان سرزمین سے دہشت گردی پاکستان کیلئے بڑا سکیورٹی چیلنج ہے: اسحاق ڈار
24 July 2026