LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
سرحد پار تجارت کو ڈیجیٹلائزیشن کرنے کیلئے پہلی بار موبائل ایپ لانچ پنجاب اور خیبرپختونخوا میں بارشیں، 43 افراد جاں بحق، 177 زخمی، کئی گھر منہدم پاکستان سمندری اثاثوں کے دفاع کے لیے طاقت کے استعمال کا حق محفوظ رکھتا ہے: دفتر خارجہ پاکستانی چاول کی مانگ میں اضافہ، میٹرک ٹن کے نئے آرڈر موصول ستمبر 2026 سے ایکسپورٹ پراسسنگ زونز کی تمام پیداوار برآمد کرنا لازمی پاکستان اور چین کا ٹرانسپورٹ و بندرگاہی شعبے میں تعاون مزید وسعت دینے پر اتفاق پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی صدر آصف زرداری کی مون سون میں تمام اداروں کو ہائی الرٹ رہنے کی ہدایت مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کا وسیع کریک ڈاؤن، 3000 کشمیری گرفتار، مکانات مسمار پاکستان اور عمان کے وزرائے خارجہ کی ملاقات، تجارت و سرمایہ کاری بڑھانے پر اتفاق پاسداران انقلاب کے کویت اور اردن میں امریکی فوجی تنصیبات پر حملے، بھاری نقصان بھارت سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی، دہشتگردی کی سرپرستی کررہا ہے: پاکستان پنجاب میں دفعہ 144 کے نفاذ میں توسیع، ڈرون اُڑانے پر پابندی برقرار مون سون بارشوں کے باعث پنجاب کے دریاؤں میں پانی کے بہاؤ میں اضافہ روس کی ایران کو امریکی اہداف کی نشاندہی میں معاونت پر امریکا کی تحقیقات

موٹروے پولیس نے پیسوں سے بھرا گمشدہ بیگ مالک کے حوالے کر دیا

Web Desk

23 July 2026

موٹروے پولیس سنٹرل ریجن نے ایم 3 موٹروے پر شہری کا گم ہو جانے والا قیمتی بیگ بحفاظت برآمد کر کے، ضروری تصدیق کے بعد اصل مالک کے حوالے کر دیا ہے۔

ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق لاہور سے ملتان سفر کرنے والے ایک شہری کا قیمتی سامان سے بھرا بیگ بچیکی سروس ایریا میں غلطی سے رہ گیا تھا۔ شہری کی جانب سے اطلاع ملتے ہی موٹروے پولیس کے اہلکاروں نے فوری اور بروقت کارروائی کرتے ہوئے سروس ایریا سے بیگ تلاش کیا اور اسے اپنی تحویل میں لے لیا۔

ترجمان نے مزید بتایا کہ برآمد کیے گئے بیگ میں ایک آئی فون، 1,200 امریکی ڈالر، 50 ہزار روپے نقد رقم، مختلف بینکوں کے اے ٹی ایم کارڈز اور قومی شناختی کارڈ سمیت دیگر اہم اور قیمتی اشیاء موجود تھیں، جن کی کل مالیت تقریباً 10 لاکھ روپے بنتی ہے۔ تمام سامان کی مکمل چھان بین اور شہری کی شناخت کی تصدیق کے بعد بیگ اور اس میں موجود تمام اشیاء بحفاظت مالک کے سپرد کر دی گئیں۔ شہری نے موٹروے پولیس کی ایمانداری اور بروقت اقدام پر ان کا شکریہ ادا کیا۔