LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
سیاسی لوگوں پر نٹ لانچر استعمال نہیں ہوتے، حکومت اپنی انا ختم کر کے بات سنے: بیرسٹر گوہر ایکسٹینڈڈ فنڈ فیسلیٹی کی اگلی قسط: اسٹیٹ بینک اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات کا دوسرا دور مکمل غزہ کی تعمیرِ نو کے لیے ٹرمپ امن کمیشن کا 2.45 ارب ڈالر کا منصوبہ پیش کراچی: فی تولہ سونا 5600 روپے سستا، قیمت 4 لاکھ 48 ہزار 336 روپے ہو گئی امریکی محکمہ خارجہ کا ویزہ فراڈ کی روک تھام کے لیے آن لائن ٹپ پورٹل کا قیام 27 ستمبر کو توڑ پھوڑ کی اجازت نہیں دیں گے، قانون شکنی پر آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا: آئی جی پنجاب شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 8 دہشت گرد ہلاک کے پی پولیس ایکٹ پر تحفظات، یہ قانون سازی آئین کی خلاف ورزی ہے: طلال چودھری ڈاکٹر نجیب نقی آزاد جموں و کشمیر کے 23 ویں صدر منتخب ایران کو تباہ کرنے سے متعلق امریکی صدر کے بیانات غیر ذمہ دارانہ ہیں: ایرانی صدر اسلام آباد میں غیر ملکی باشندے کے گھر مسلح ڈکیتی، مقدمہ درج کوہاٹ پولیس لائنز حملہ: سی ٹی ڈی نے نیٹ ورک کا سراغ لگا لیا افغانستان میں ڈرون ذخیرہ اور لانچ کرنے والے 10 مقامات کو نشانہ بنایا: عطا تارڑ پاکستان کی منیشہ علی کی شاندار فتح، انگولا کی فائٹر کو شکست دے کر گولڈ میڈل جیت لیا سنگاپور میں بس مسافروں کو شور مچانے، گندگی پھیلانے پر 500 ڈالر تک جرمانہ

نیویارک میں ICNA Relief کے سالانہ ‘بیک ٹو اسکول’ پروگرام کی افتتاحی تقریب۔

Web Desk

23 July 2026

امریکہ میں ہر سال نئے تعلیمی سال کے آغاز سے قبل ہزاروں خاندانوں کے لیے بچوں کی اسکول کی ضروریات پوری کرنا ایک بڑا مالی چیلنج بن جاتا ہے۔ ایسے ہی خاندانوں کی مدد کے لیے ICNA Relief گزشتہ بیس برس سے “Back to School” پروگرام چلا رہا ہے، جس کی افتتاحی تقریب اور پریس کانفرنس نیویارک میں منعقد ہوئی۔ اس موقع پر پروگرام کی تفصیلات، آئندہ سرگرمیوں اور رضاکاروں کے کردار پر روشنی ڈالی گئی۔

اسلامک سرکل آف نارتھ امریکہ کے فلاحی ادارے ICNA Relief نے تقریباً بیس سال قبل نیویارک میں صرف پچاس اسکول بیگز تقسیم کرکے اس مہم کا آغاز کیا تھا۔ آج یہ پروگرام امریکہ بھر میں پھیل چکا ہے اور گزشتہ سال تک تنظیم تقریباً 10 لاکھ (ایک ملین) اسکول بیگز اور تعلیمی سامان ضرورت مند بچوں تک پہنچا چکی ہے۔ ہر سال ستمبر میں امریکہ بھر میں نئے تعلیمی سال کا آغاز ہوتا ہے۔ اس موقع پر اسکول بیگز، کاپیاں، قلم، کتابیں اور دیگر تعلیمی سامان کی خریداری بہت سے والدین، خصوصاً کم آمدنی والے اور نئے آباد ہونے والے خاندانوں کے لیے ایک بڑا بوجھ بن جاتی ہے۔ ICNA Relief کا Back to School پروگرام اسی ضرورت کو پورا کرنے کے لیے شروع کیا گیا تاکہ کوئی بھی بچہ صرف مالی مشکلات کی وجہ سے اپنی تعلیم کا آغاز محرومی کے ساتھ نہ کرے۔ اس سال نیویارک میں پروگرام کا سب سے بڑا میگا ایونٹ یکم اگست، ہفتہ کو دوپہر 12 بجے جیکسن ہائٹس کے Travers Park میں منعقد ہوگا، جہاں تقریباً 6,500 اسکول بیگز اور دیگر تعلیمی سامان تقسیم کیا جائے گا، جبکہ ملک بھر میں اس سال 50,000 بیگز تقسیم کرنے کا منصوبہ ہے۔ تنظیم کا کہنا ہے کہ اگر کمیونٹی کی جانب سے مزید ضرورت سامنے آئی تو اپنے شراکت دار اداروں اور عطیات کی مدد سے اس تعداد میں مزید اضافہ کیا جائے گا۔

پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ICNA Relief کے نارتھ ایسٹ ریجن کے ڈائریکٹر ارشد جمال نے کہا کہ یہ پروگرام مذہب، نسل یا قومیت کی تفریق کے بغیر ہر ضرورت مند بچے کے لیے ہے۔ ان کے مطابق اس پروگرام سے نہ صرف ہزاروں خاندانوں کو عملی مدد ملتی ہے بلکہ امریکی معاشرے میں مسلمانوں کی خدمت، انسان دوستی اور کمیونٹی کو واپس لوٹانے کے جذبے کا مثبت تعارف بھی ہوتا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ تقسیم کیے جانے والے بیگز اور سامان پر کسی قسم کی تشہیری یا مذہبی مواد شامل نہیں کیا جاتا تاکہ ضرورت مند خاندانوں اور بچوں کی عزتِ نفس ہر حال میں برقرار رہے۔ تقریب کا آغاز فوڈ پینٹری اور کمیونٹی پروگرامز کے ڈائریکٹر انور گجر کی تلاوتِ قرآن پاک سے ہوا، جبکہ ICNA Relief کے کمیونیکیشنز ڈائریکٹر معوذ اسد صدیقی نے پروگرام کی میزبانی کرتے ہوئے Back to School مہم کے اغراض و مقاصد اور اس سال کی منصوبہ بندی سے شرکاء کو آگاہ کیا۔ اس موقع پر نیویارک میں پروگرام کی لیڈ سسٹر اقصیٰ نے شہر بھر میں ہونے والی سرگرمیوں کی تفصیلات بیان کیں، جبکہ رضاکاروں کی سربراہ سسٹر کنول نے بتایا کہ درجنوں نوجوان رضاکار اس مہم کو کامیاب بنانے کے لیے مختلف علاقوں میں خدمات انجام دیں گے۔

تقریب میں کمیونٹی رہنماؤں، مختلف شراکت دار اداروں اور بڑی تعداد میں رضاکاروں نے شرکت کی۔ اس موقع پر نوجوان رضاکاروں کو Back to School Ambassador Program کی کٹس، ٹی شرٹس اور دیگر سامان بھی فراہم کیا گیا تاکہ وہ مختلف کمیونٹیز میں اس مہم کی نمائندگی کرتے ہوئے مزید نوجوانوں کو رضاکارانہ خدمات کے لیے تیار کر سکیں۔ تقریب کی ایک اہم پیش رفت پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان محمد خلیل اور سابق قومی وکٹ کیپر عدنان اکمل کی شرکت تھی۔ ICNA Relief نے دونوں معروف کرکٹرز کو یوتھ ایمبیسیڈر مقرر کیا تاکہ ان کی مقبولیت اور مثبت کردار کے ذریعے زیادہ سے زیادہ پاکستانی اور جنوبی ایشیائی نوجوان اس فلاحی مہم کا حصہ بنیں، رضاکارانہ خدمات کو فروغ دیں اور اپنی کمیونٹی کی خدمت میں عملی کردار ادا کریں۔

اس سال کے پروگرام میں متعدد سماجی، طبی، تعلیمی اور فلاحی ادارے بھی شریک ہیں۔ ان میں تارکین وطن کی رہنمائی اور آگاہی کے لیے کام کرنے والا ادارہ All About USA بھی شامل ہے، جس نے اس مہم میں بطور کمیونٹی پارٹنر شمولیت اختیار کی ہے۔ ادارے کے نمائندوں کا کہنا تھا کہ ایسی مشترکہ کوششیں نہ صرف ضرورت مند خاندانوں کی مدد کرتی ہیں بلکہ مختلف کمیونٹیز کے درمیان تعاون اور اعتماد کو بھی فروغ دیتی ہیں۔ صرف پچاس اسکول بیگز سے شروع ہونے والا یہ سفر آج امریکہ بھر میں لاکھوں بچوں تک پہنچ چکا ہے۔ ICNA Relief کا کہنا ہے کہ اس مہم کا مقصد صرف اسکول کا سامان فراہم کرنا نہیں، بلکہ ہر بچے کو نئے تعلیمی سال کا آغاز اعتماد، عزت اور مساوی مواقع کے ساتھ کرنے کا حوصلہ دینا ہے۔