ایران کے ہر حملے کے جواب میں ایک پل یا بجلی گھر تباہ کیا جائیگا: ٹرمپ
Web Desk
22 July 2026
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو شدید نتائج کی خبردار کرتے ہوئے نئی دھمکی دی ہے کہ اگر آبنائے ہرمز میں کسی بھی بحری جہاز پر حملہ کیا گیا تو اس کا منہ توڑ جواب ایران کے بنیادی ڈھانچے (انفراسٹرکچر) کو نشانہ بنا کر دیا جائے گا۔ انہوں نے واضح کیا کہ امریکی حکمتِ عملی کے تحت ہر حملے کے بدلے ایران کا ایک پل یا اہم پاور ہاؤس تباہ کیا جائے گا۔
صدر ٹرمپ نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ تہران کے اندر یا اس کے اطراف میں واقع تمام بڑے پاور پلانٹس بھی ممکنہ امریکی اہداف کی فہرست میں شامل ہو سکتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ آبنائے ہرمز کے عالمی بحری راستے میں تجارتی و نظامی جہازوں کی نقل و حرکت پر کسی بھی قسم کی رکاوٹ یا حملے کو برداشت نہیں کیا جائے گا اور اس کا سخت سے سخت ردِعمل دیا جائے گا۔
سیاسی و دفاعی ماہرین کے مطابق صدر ٹرمپ کے اس بیان کے بعد خطے میں پہلے سے موجود شدید کشیدگی اور خلیجِ فارس میں عسکری محاذ آرائی کے امکانات مزید بڑھ گئے ہیں
متعلقہ عنوانات
امریکی وزارت خارجہ کی بحرین میں امریکی شہریوں کو دوبارہ وارننگ
23 November 2026
ایران نے ایک ہفتے میں سب سے زیادہ ڈرون اور میزائل داغے: ٹرمپ
23 November 2026
سکھ مذہب کے بانی بابا گورو نانک کے 557 ویں جنم دن کی تقریبات کا آج دوسرا روز
23 November 2026
8 لاکھ ٹن مزید گندم درآمد کرنے کا فیصلہ، تیسرا عالمی ٹینڈر جاری
23 November 2026
پاک فوج اور فرنٹیئر کور کے زیرِ اہتمام سوات پریمیئر کرکٹ لیگ سیزن 8 کا شاندار آغاز
23 November 2026
آبنائے ہرمز میں آئل ٹینکر پر حملے کے بعد لاپتا اردنی ملاح کی تلاش جاری
23 November 2026
احمد پور شرقیہ: ٹرک اور لوڈر ڈالے میں خوفناک تصادم، 7 افراد جاں بحق، ایک زخمی
23 November 2026
ٹرمپ کے ڈیموکریٹس پر الزامات، ایران کے حملوں اور تیل کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ پر سخت مؤقف
23 November 2026