امریکی عدالت نے ٹرمپ انتظامیہ کو تارکین وطن کے ورک پرمٹ منسوخ کرنے سے روک دیا
Web Desk
22 July 2026
امریکا کے شہر بوسٹن کی وفاقی عدالت نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ کو ہزاروں پناہ گزینوں اور ٹیمپریری پروٹیکٹڈ اسٹیٹس (TPS) رکھنے والے تارکینِ وطن کے ورک پرمٹ ختم کرنے سے عارضی طور پر روک دیا ہے۔ جج نیتھنیئل گورٹن نے حقوقِ انسانی کی تنظیموں اور مزدور یونینوں کی درخواست پر عبوری حکم جاری کرتے ہوئے قرار دیا کہ فیس نہ دینے کی بنیاد پر فوری طور پر ورک پرمٹ منسوخ نہیں کیے جا سکتے۔ ریپبلکن اکثریت والی کانگریس نے جولائی 2025 کے قانون کے تحت نئی پابندیاں اور فیسیں عائد کی تھیں، جس سے ایل سلواڈور، سوڈان اور یوکرین سے تعلق رکھنے والے ہزاروں تارکینِ وطن متاثر ہو رہے تھے۔ عدالت 5 اگست 2026 تک اس پالیسی کو طویل مدت کے لیے معطل رکھنے یا نہ رکھنے کا حتمی فیصلہ سنائے گی۔
متعلقہ عنوانات
ایرانی وارننگ پر برطانیہ کا اہم بیان
23 July 2026
ٹرمپ کے جنگی اختیارات محدود کرنے کی قرارداد ناکام
23 July 2026
برطانوی ارکان پارلیمنٹ کا وزیر اعظم کو خط، اسرائیل کی غزہ پالیسی پر مؤقف تبدیل کرنے کا مطالبہ
23 July 2026
ٹرمپ نے ایران پر اب تک کے سب سے بڑے حملے پر غور شروع کر دیا، ایگزیوس
23 July 2026
ایم آئی 5 کو صحافی کا غیرقانونی طور پر ڈیٹا لینے پر معاوضہ ادا کرنے کا حکم
23 July 2026
امریکی ایوان نمائندگان میں ایران کیخلاف جنگ روکنے کی قرارداد پھر منظور
23 July 2026
ٹرمپ کی نقل اتارنے والے شخص کی ویڈیو وائرل
23 July 2026
پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل چوتھے روز اضافہ
23 July 2026