’ دل چاہتا ہے آزاد کشمیر کا وزیراعظم بن جاؤں‘
Web Desk
21 July 2026
مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں نواز شریف نے مظفرآباد میں ایک بڑے عوامی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے اپنی انتخابی مہم کا باقاعدہ آغاز کر دیا۔ خطبے کے دوران انہوں نے ہلکے پھلکے انداز میں کہا، “میرا دل چاہتا ہے کہ شہباز شریف سے کہوں مجھے آزاد کشمیر کا وزیراعظم بنا دیں… مذاق کر رہا ہوں”، جس پر جلسہ گاہ میں تالیاں اور قہقہے گونج اٹھے۔ نواز شریف نے آزاد کشمیر سے اپنی گہری وابستگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اگر ان کی حکومت برقرار رہتی تو ملک کہیں سے کہیں پہنچ چکا ہوتا، لیکن بعد میں آنے والوں نے پاکستان کو نقصان پہنچایا۔ انہوں نے وعدہ کیا کہ وہ ہر تین ماہ بعد آزاد کشمیر کا دورہ کر کے منشور پر عملدرآمد کا جائزہ لیں گے۔ اس موقع پر انہوں نے مظفرآباد کے لیے 10 گرین الیکٹرک بسوں، 15 کلینک آن ویلز، راشن کارڈ، اور ہمت کارڈ جیسے ترقیاتی منصوبوں کا اعلان بھی کیا۔
متعلقہ عنوانات
حکومت کا پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 2 روپے فی لیٹر کمی کا اعلان، نئی قیمتوں کا اطلاق 17 نومبر کو ایک روز کے لیے ہوگا
16 November 2026
امیرِ تبلیغی جماعت مولانا نذر الرحمن کی نمازِ جنازہ لاہور میں ادا کر دی گئی، اندرون و بیرونِ ممالک سے لاکھوں افراد کی شرکت
16 November 2026
اڈیالہ جیل میں خاتون قیدی کے سیل سے 7 چھوٹے سانپ نکلنے کی خبر بے بنیاد اور من گھڑت قرار: سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل
16 November 2026
10 ویں پاکستان صنعتی نمائش اختتام پذیر، 150 ملکی و غیر ملکی کمپنیوں کی شرکت
16 November 2026
اگر بانی کو کچھ ہوا تو حکمران اور انہیں قید رکھنے والے تمام افراد ذمہ دار ہوں گے: علامہ ناصر عباس
16 November 2026
اسحاق ڈار اور ایرانی وزیر خارجہ کی ملاقات، دوطرفہ تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
16 November 2026
پاکستان خطے میں ترقی، امن اور استحکام کیلئے کردار ادا کرتا رہے گا: اسحاق ڈار
16 November 2026
پنجاب دھی رانی پروگرام، ساہیوال میں 89 جوڑوں کی اجتماعی شادیوں کی تقریب
16 November 2026