سعودی بندرگاہوں کی ناکہ بندی کی تو بندوبست کرنا جانتے ہیں؛ ٹرمپ کی حوثیوں کو دھمکی
Web Desk
21 July 2026
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے حمایت یافتہ یمنی حوثی گروپ کو شدید تنبیہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر حوثیوں نے سعودی عرب کی بندرگاہوں یا بحیرہ احمر میں تجارتی جہاز رانی کی ناکہ بندی کی کوشش کی تو امریکا فوری اور فیصلہ کن کارروائی کرے گا۔ وائٹ ہاؤس میں لبنانی صدر جوزف عون کے ساتھ پریس بریفنگ کے دوران صدر ٹرمپ نے واضح کیا کہ امریکا حوثیوں کے کسی بھی مس ایڈونچر کا مؤثر جواب دینے کی پوری صلاحیت رکھتا ہے۔ انہوں نے 2025 میں حوثیوں کے خلاف دو ماہ تک جاری رہنے والی امریکی فضائی کارروائیوں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اس کے بعد سے حوثیوں نے کوئی بڑا مسئلہ کھڑا نہیں کیا۔ حوثی گروپ کی جانب سے سعودی بندرگاہوں کے بائیکاٹ اور آئل ٹینکرز کو نشانہ بنانے کی دھمکی کے بعد عالمی توانائی کی سپلائی اور بین الاقوامی تجارت کے حوالے سے شدید تشویش پائی جا رہی ہے۔
متعلقہ عنوانات
کہنیوں میں اسکریو ڈرائیور سے سوراخ کیے گئے، حنا جاوید قتل کیس میں پوسٹ مارٹم رپورٹ سامنے آگئی
24 October 2026
پاک بھارت جنگ کے دوران 11طیارے گرائے گئے، تمام جنگیں رکوانا میرے لیے اعزاز ہے، صدر ٹرمپ
24 October 2026
میلانیا ٹرمپ کا روس اور یوکرین کے درمیان اولیشکی میں عارضی جنگ بندی کے معاہدے کا اعلان
24 October 2026
حملوں کی صورت میں خلیج میں زیرِ سمندر مواصلاتی کیبلز کو نشانہ بنایا جائے گا، ایران
24 October 2026
ریاض کی طرف داغا گیا بیلسٹک میزائل تباہ کر دیا، سعودی فوجی اتحاد
24 October 2026
پیرس میں فائرنگ، ایک شخص ہلاک، 12 سالہ بچی سمیت 5 افراد شدید زخمی
24 October 2026
پاکستانی انڈر 21 ہاکی ٹیم سلطان آف جوہر ہاکی کپ کے فائنل میں پہنچ گئی
24 October 2026
زمینی کارروائی کی تو ایران حملہ آوروں کا قبرستان بن جائے گا: پاسداران انقلاب
23 October 2026