پاکستان نے عالمی بانڈز کے لیے بینک کنسورشیم کا اعلان کر دیا
Web Desk
21 July 2026
حکومتِ پاکستان نے اپنے گلوبل میڈیم ٹرم نوٹ (GMTN) اور انٹرنیشنل سکوک پروگرامز کے لیے عالمی سطح کے نامور بینکوں کے کنسورشیم کا باقاعدہ اعلان کر دیا ہے۔ وفاقی وزیرِ خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے واشنگٹن سے ان منتخب بینکوں کی اعلیٰ قیادت کے ساتھ ورچوئل اجلاس کی صدارت کی، جس میں عالمی سرمایہ کاری اور کیپیٹل مارکیٹ تک پاکستان کی رسائی کو مزید مضبوط بنانے کے اقدامات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
وزارتِ خزانہ کے اعلامیے کے مطابق یہ تمام کنسورشیم تین سال کی مدت کے لیے منتخب کیے گئے ہیں، جو ضرورت کے مطابق پاکستان کو عالمی بانڈز اور صکوک جاری کرنے میں معاونت فراہم کریں گے تفصیلات کے مطابق یوروبانڈ کنسورشیم، اسٹینڈرڈ چارٹرڈ، سٹی بینک، ڈوئچے بینک، ایمریٹس این بی ڈی کیپیٹل، اور ایم یو ایف جی (MUFG) پر مشتمل ہے۔ انٹرنیشنل سکوک کنسورشیم میں اسٹینڈرڈ چارٹرڈ، دبئی اسلامک بینک، سٹی بینک، ایمریٹس این بی ڈی کیپیٹل، اور مشرق بینک پر مشتمل ہے۔ روپے کی قدر کے ڈالر سیٹلڈ بانڈز کے لیئے اسٹینڈرڈ چارٹرڈ، سٹی بینک، اور ڈوئچے بینک کو شامل کیا گیا ہے۔
وزیرِ خزانہ نے واضح کیا کہ اس اقدام کا مقصد عالمی سرمایہ کاروں کی تعداد میں اضافہ، قرضوں کی لاگت میں کمی، اور ملک کی طویل مدتی مالیاتی بنیاد کو پائیدار بنانا ہے۔ وزارتِ خزانہ کے مطابق ملک میں جاری معاشی اصلاحات اور بہتر ہوتے ہوئے مالیاتی اشاریوں کی وجہ سے عالمی سرمایہ کاروں کے اعتماد میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔
متعلقہ عنوانات
بحری ناکہ بندی کی دھمکیوں کا طاقت سے جواب دیا جائے گا: ترکی المالکی
21 July 2026
وفاقی ملازمین کے نئے پے سکیلز 2026 کا نوٹیفکیشن جاری
21 July 2026
وزیر خارجہ اسحاق ڈار آسیان ریجنل فورم میں شرکت کے لیے فلپائن روانہ
21 July 2026
حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا
21 July 2026
متحدہ عرب امارات کی بحرین، کویت اور اردن پر ایرانی حملوں کی شدید مذمت
21 July 2026
پنجاب کی 5 میڈیکل یونیورسٹیوں میں وائس چانسلر کے اضافی چارجز کا نوٹیفکیشن جاری
21 July 2026
سعودی کابینہ کا خطے میں فوجی کشیدگی فوری ختم کرنے کا مطالبہ
21 July 2026
مودی کی رہائش گاہ کے باہر احتجاج، راہول اور پریانکا گاندھی گرفتار
21 July 2026