LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
سعودی کابینہ کا خطے میں فوجی کشیدگی فوری ختم کرنے کا مطالبہ مودی کی رہائش گاہ کے باہر احتجاج، راہول اور پریانکا گاندھی گرفتار آبنائے ہرمز ایران کے لیے فیصلہ کن سٹریٹجک دباؤ کا ذریعہ ہے: علی باقری جنگ بندی کے باوجود غزہ میں اسرائیلی حملے جاری، 2 فلسطینی شہید ایران نے ہزاروں سینٹری فیوجز زیرِ زمین سرنگوں میں منتقل کر دیے: اسرائیل کا دعویٰ سعودی بندرگاہوں کی ناکہ بندی کی تو بندوبست کرنا جانتے ہیں؛ ٹرمپ کی حوثیوں کو دھمکی پی ٹی آئی ناراض ارکان کا بیرسٹر گوہر کو خط، مائنس عمران خان کوششوں کا انکشاف ٹرمپ کا لبنان کی بھرپور حمایت کا اعلان، ابراہم معاہدوں میں مزید ممالک کی شمولیت کی پیشگوئی ایرانی وزیرِ داخلہ کی جی ایچ کیو آمد، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات پٹرول پمپ اونرز ایسوسی ایشن کا کل سے ملک گیر ہڑتال کا اعلان پاکستان نے عالمی بانڈز کے لیے بینک کنسورشیم کا اعلان کر دیا نورین نیازی نے جو کچھ بولا یہ انکا ذاتی خیال ہے، پارٹی پالیسی کا حصہ نہیں: بیرسٹر گوہر اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات: نئی حلقہ بندیوں کا شیڈول جاری، یونین کونسلوں کی تعداد 130 کر دی گئی جوڈیشل کمیشن نے لاہور ہائیکورٹ کیلئے 10 نئے ججز کی تقرری کی منظوری دے دی این ڈی ایم اے کا 24 جولائی تک سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کا الرٹ جاری

این ڈی ایم اے کا 24 جولائی تک سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کا الرٹ جاری

Web Desk

21 July 2026

نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے 24 جولائی تک ملک کے تمام صوبوں، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے لیے شدید سیلاب، دریاؤں میں طغیانی، شہری علاقوں میں اربن فلڈنگ اور لینڈ سلائیڈنگ کے خطرات کے پیشِ نظر ہائی الرٹ جاری کر دیا ہے۔ این ڈی ایم اے کے مطابق پنجاب، خیبر پختونخوا، بلوچستان اور گلگت بلتستان کے ندی نالوں اور پہاڑی برساتی گزرگاہوں میں اچانک سیلابی ریلوں کا شدید خدشہ ہے، جبکہ دریائے چناب، جہلم کے بالائی علاقوں، اور پنجاب و پوٹھوہار کے اضلاع بشمول راولپنڈی، گوجرانوالہ، سیالکوٹ اور لاہور کے شہری علاقوں میں سیلابی صورتِ حال پیدا ہو سکتی ہے۔

اس کے علاوہ 21 سے 23 جولائی تک چترال، گلگت بلتستان اور جگلوٹ اسکردو روڈ سمیت متعدد پہاڑی راستوں پر لینڈ سلائیڈنگ اور ملبے کے ریلوں کا الرٹ بھی جاری کیا گیا ہے۔ این ڈی ایم اے نے تمام ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ اداروں کو امدادی ٹیمیں تیار رکھنے اور حساس شاہراہوں کی بحالی کے لیے چوکنا رہنے کی ہدایت کی ہے۔ جبکہ عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور ندی نالوں یا طغیانی والے علاقوں کو عبور نہ کریں۔