اعجاز چوہدری کا سزا معطلی کیلئے سپریم کورٹ سے رجوع
Web Desk
21 July 2026
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اعجاز چوہدری نے شادمان تھانے میں درج مقدمے میں سزا معطلی کے لیے سپریم کورٹ سے رجوع کرتے ہوئے لاہور ہائیکورٹ کے 28 اپریل کے فیصلے کو چیلنج کر دیا ہے۔ سپریم کورٹ میں دائر درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ ٹرائل کورٹ کے 11 اگست 2025 کے فیصلے کو معطل اور لاہور ہائیکورٹ کا حکم کالعدم قرار دیا جائے۔ اعجاز چوہدری نے مؤقف اپنایا ہے کہ ان کا کوئی سابقہ فوجداری ریکارڈ نہیں ہے اور پورا مقدمہ زمان پارک کی مبینہ ملاقاتوں اور سازش کے الزام پر مبنی ہے۔ درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ ایک ہی وقوعہ پر دو الگ مقدمات (سرور روڈ اور شادمان تھانہ) میں کارروائی قانون کے منافی ہے، جبکہ ہائیکورٹ اسی مقدمے میں دیگر ملزم کی سزا پہلے ہی معطل کر چکی ہے، لہٰذا وہ بھی مساوی ریلیف کے حقدار ہیں۔
متعلقہ عنوانات
پی ٹی آئی ناراض ارکان کا بیرسٹر گوہر کو خط، مائنس عمران خان کوششوں کا انکشاف
21 July 2026
ایرانی وزیرِ داخلہ کی جی ایچ کیو آمد، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات
21 July 2026
اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی ملاقات کرا دی گئی
21 July 2026
پاکستان نے عالمی بانڈز کے لیے بینک کنسورشیم کا اعلان کر دیا
21 July 2026
نورین نیازی نے جو کچھ بولا یہ انکا ذاتی خیال ہے، پارٹی پالیسی کا حصہ نہیں: بیرسٹر گوہر
21 July 2026
اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات: نئی حلقہ بندیوں کا شیڈول جاری، یونین کونسلوں کی تعداد 130 کر دی گئی
21 July 2026
جوڈیشل کمیشن نے لاہور ہائیکورٹ کیلئے 10 نئے ججز کی تقرری کی منظوری دے دی
21 July 2026
این ڈی ایم اے کا 24 جولائی تک سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کا الرٹ جاری
21 July 2026